Faizan e Attar

Faizan e Attar Writing

ترے دِوانے کا ہمدم ہوا، سیانا عشقضعیفی میں بھی ہے کس درجے کا توانا، عشق جو پوچھے جج "ہے ترے مبتلا کا قاتل کون؟"ہاں ہاں ت...
03/04/2026

ترے دِوانے کا ہمدم ہوا، سیانا عشق
ضعیفی میں بھی ہے کس درجے کا توانا، عشق

جو پوچھے جج "ہے ترے مبتلا کا قاتل کون؟"
ہاں ہاں تُو صاف بری ہے، اسے بتانا "عشق"

نہ ہو رہا ہے یہ قائل، نہ ہو گا، اور نہ ہوا
نہ مانتا ہے، نہ مانے گا، اور نہ مانا عشق

یہ مُشک کی طرح ظاہر ہے۔ 'گرچہ کر لو مشق
تم اشک پونچھ کے' چاہو اگر چھپانا عشق

مرے مسیحا نے بھی آج مسکرا کے کہا
نہ ہو گا ٹھیک اسد! یہ ترا پرانا عشق

✍️اسد عطاری
03اپریل 2026
(مدینۃالمرشد)کراچی

اہلِ کلکتہ سے لائق فائق اہلِ لاہور ہوئے جاتے ہیں(داغ)تقسیمِ اسناد اجتماع لاہور 02-04-2026
03/04/2026

اہلِ کلکتہ سے لائق فائق
اہلِ لاہور ہوئے جاتے ہیں
(داغ)

تقسیمِ اسناد اجتماع لاہور
02-04-2026

میں وہی ہوں یقیں کرو میرا میں جو لگتا نہیں ہوں چہرے سے
02/04/2026

میں وہی ہوں یقیں کرو میرا
میں جو لگتا نہیں ہوں چہرے سے

اے دلِ نادان کچھ تو صبر کر ان کے آنے میں ذرا تاخیر ہے
30/03/2026

اے دلِ نادان کچھ تو صبر کر
ان کے آنے میں ذرا تاخیر ہے

ٹُریا ٹُریا جا فریدا ٹُریا ٹُریا جا شیخ الاسلام خواجہ قمر الدین سیالوی رحمۃ اللّٰہ علیہ
30/03/2026

ٹُریا ٹُریا جا فریدا
ٹُریا ٹُریا جا

شیخ الاسلام خواجہ قمر الدین سیالوی رحمۃ اللّٰہ علیہ

فرمانِ حضرت فرقد سبخی رحمۃ اللّٰہ علیہ:اے لوگو! دنیا کو دایہ اور آخرت کو ماں بنالو، کیا تم اس بچے کو نہیں دیکھتے جو خود ...
24/03/2026

فرمانِ حضرت فرقد سبخی رحمۃ اللّٰہ علیہ:

اے لوگو! دنیا کو دایہ اور آخرت کو ماں بنالو، کیا تم اس بچے کو نہیں دیکھتے جو خود کو دایہ کے حوالے کر دیتا ہے لیکن جب بڑا ہوتا اور اپنی والدہ کو پہچاننے لگتا ہے تو دایہ کو چھوڑ کر خود کو ماں کے حوالے کر دیتا ہے، بے شک آخرت بھی تمہاری ماں کی طرح ہے اور قریب ہے کہ وہ تمہیں اپنی طرف کھینچ لے۔

(رسالہ بزرگانِ دین کی باتیں ص11)

✍️اسد عطاری
24مارچ 2026
(مدینۃالمرشد)کراچی

ہم نے تجھے دیکھا نہیں، کیا عید منائیں جس نے تجھے دیکھا ہو، اسے عید مبارک
22/03/2026

ہم نے تجھے دیکھا نہیں، کیا عید منائیں
جس نے تجھے دیکھا ہو، اسے عید مبارک

21/03/2026

اے خدا میرے عطار کو شاد رکھ
ان کے سارے گھرانے کو آباد رکھ

21/03/2026

نگرانِ شوریٰ نے فرمایا تھا:
میں سگِ عطار
آپ سگِ عطار
یہ ابنِ عطار

الجیٹھ بالجیٹھتاجدارِ گولڑہ پیر مہر علی شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی بارگاہ میں میاں محمد قریشی صاحب نے عرض کی:مرزا قادیان...
17/03/2026

الجیٹھ بالجیٹھ

تاجدارِ گولڑہ پیر مہر علی شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی بارگاہ میں میاں محمد قریشی صاحب نے عرض کی:
مرزا قادیانی کہتا ہے کہ اس آنے والے جیٹھ کے مہینے میں پیر صاحب گولڑہ کا انتقال ہو جاۓ گا۔لہٰذا آپ اپنی حفاظت کا مناسب انتظام رکھیں مبادہ کوئی حملہ کر دے۔
فرمایا:"میاں محمد! موت تو برحق ہے اور اس سے مَفر نہیں مگر تسلی رکھو ان شاءاللہ اس جیٹھ میں تو میں نہیں مرتا"۔
جب اگلے جیٹھ کا مہینہ آیا تو مرزا ہی لڑھک گیا۔
اس سال جب سیال شریف کے عرس پر میاں صاحب سے ملاقات ہوئی تو پیر صاحب رحمۃاللہ علیہ نے فرمایا:
"الجیٹھ بالجیٹھ" یعنی جیٹھ جیٹھ سے بدل گیا۔
(مہرِمنیر ص257 بتغیر)

✍️ اسد عطاری
18 مارچ 2026
(مدینۃالمرشد کراچی)

Address

Karachi
Badin
ڈاکخانہگولارچی

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Faizan e Attar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category