Farhan Mallah

Farhan Mallah Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Farhan Mallah, Arts and entertainment, Badin.

27/07/2021
غمِ عاشقی سے کہہ دو رَہ عام تک نہ پہنچےمجھےخوف ھےیہ تہمت تیرےنام تک نہ پہنچےمیں نظر سےپی رہا تھا تو یہ دل نے بددعا دیتیر...
26/07/2021

غمِ عاشقی سے کہہ دو رَہ عام تک نہ پہنچے
مجھےخوف ھےیہ تہمت تیرےنام تک نہ پہنچے

میں نظر سےپی رہا تھا تو یہ دل نے بددعا دی
تیرا ہاتھ زندگی بھر کبھی جام تک نہ پہنچے

وہ نوائےمضمحل کیا نہ ہو جس میں دل کی دھڑکن
وہ صدائےاہل دل کیا جو عوام تک نہ پہنچے

میرے طائر نفس کو نہیں باغباں سے رنجش
ملےگھر میں آب ودانہ تو یہ دام تک نہ پہنچے

نئی صبح پر نظر ھے، مگر آہ یہ بھی ڈر ھے
یہ سحربھی رفتہ رفتہ کہیں شام تک نہ پہنچے

یہ ادائے بے نیازی ، تجھے بے وفا مبارک
مگر ایسی بےرخی کیا کہ سلام تک نہ پہنچے

جو نقاب رخ اٹھا دی ، تو یہ قید بھی لگا دی
اٹھے ہر نگاہ لیکن ، کوئی بام تک نہ پہنچے

انہیں اپنے دل کی خبریں میرےدل سے مل رہی ہیں
میں جو ان سے روٹھ جاؤں، تو پیام تک نہ پہنچے

وہی اک خموش نغمہ، ھے شکیلؔ جانِ ہستی
جو زبان پر نہ آئے ، جو کلام تک نہ پہنچے
..... شکیلؔ بدایوانی ....

10/07/2021

Address

Badin

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Farhan Mallah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share