Baddar Munir Awan

Baddar Munir Awan Poet | Writer | Thinker |Scholar

12/04/2024

Oh Allah throw patience on my heart 😭😭😭
الصبر من عندک یااللہ!!!!
ᖴᖇᗴᗴ ᑭᗩᒪᗴSTIᑎᗴ !! 🇵🇸 ✌🏽
We never forget Palestine 😭🇰🇼🇰🇼
We never stop sharing Palestine 🇰🇼🇰🇼🇰🇼

Free PalestineFree Palestine

10/04/2024



09/04/2024

عید الفطر مبارک ہو۔۔۔

02/04/2024

کرگس نے دیکھو یہ انت مچائی ہے۔
لاشے ہیں ہاں ہر سُو اور دوہائی ہے۔

جور وجفا سے جتنا بھی دھمکاؤ گے۔
سچ کہتا ہوں آخر تم پچھتاؤ گے۔

دیکھا نہیں تو نے انجام اس کا۔
ستم کے سوا تھا نہیں کام ان کا۔

بڑا ناز تھا جس کو اپنی سپاہ پر۔
اڑا رہتا تھا وہ جو اپنی انا پر۔

بویا ہے جو کچھ تم نے وہ کاٹو گے۔
زخم لگیں گے تم کو بھی وہ چاٹو گے۔

اپنے دکھڑے اپنے ہاتھوں بانٹو گے۔
ڈانٹ پڑے گی تم کو،تم کیا ڈانٹو گے۔

خبر ہو سکی نہ امیرِ سپاہ کو۔
غارت کیا کس نے میری پناہ کو۔

سلگتے گھروں کو ،بہیمانہ چاہ کو۔
دکھاؤں گا جا کر میں اپنے خدا کو ۔

شاعر :

٣٤/٥/٢٠٠٥ ___________________________منڈلسوا تیرے ماتھا میرا کون چومے۔بےچین تاخیر پہ کون گھومے !! -میرے رب کا مجھ پہ احس...
02/04/2024

٣٤/٥/٢٠٠٥ ___________________________منڈل

سوا تیرے ماتھا میرا کون چومے۔
بےچین تاخیر پہ کون گھومے !! -

میرے رب کا مجھ پہ احسان ہے تو۔
جہاں میں محبت کی پہچان ہے تو ۔

جب تک تیرا سایہ سر پہ رھے گا۔
ستارۂ اقبال در پہ رہے گا۔

شاعر :

سرینگر ،مظفر آباد بس سروس۔۔۔            17/2/2005وہ برسوں سے بچھڑے ہوئے، اب ملیں گے ۔ جو خطرات جنگ و جدل تھے، ٹلیں گے ۔پ...
01/04/2024

سرینگر ،مظفر آباد بس سروس۔۔۔ 17/2/2005

وہ برسوں سے بچھڑے ہوئے، اب ملیں گے ۔
جو خطرات جنگ و جدل تھے، ٹلیں گے ۔

پھیلے ہوئے تھے ۔ یہاں بھی، وہاں بھی۔
۔ وہ نفرت کے سائے اب تو ڈھلیں گے ۔

تھما دی ہےدشمن کو اپنی کماں پھر
نہ شاید میرے اب نشیمن جلیں گے۔

حیران چشم فلک تو نہ ہونا
امن کے لیے ہم کہاں تک چلیں گے

حالات عالم کے ایسے نہیں ہیں ۔
کہ جذبات نفرت کے اُن میں پلیں گے

حقیقت سبھی پہ عیاں ہوگئ ہے۔
جو رہنا یہاں ہے تو مل کر چلیں گے۔

بدر! کیسے اس کو خوشی تو کہے گا ۔
تیرے دیپ شہداء کے خوں سے جلیں گے۔

شاعر :

سرینگر ،مظفر آباد بس سروس۔۔۔            ١٧/٣/٢٠٠٥ وہ برسوں سے بچھڑے ہوئے، اب ملیں گے ۔ جو خطرات جنگ و جدل تھے، ٹلیں گے ۔...
01/04/2024

سرینگر ،مظفر آباد بس سروس۔۔۔ ١٧/٣/٢٠٠٥

وہ برسوں سے بچھڑے ہوئے، اب ملیں گے ۔
جو خطرات جنگ و جدل تھے، ٹلیں گے ۔

پھیلے ہوئے تھے ۔ یہاں بھی، وہاں بھی۔
۔ وہ نفرت کے سائے اب تو ڈھلیں گے ۔

تھما دی ہےدشمن کو اپنی کماں پھر
نہ شاید میرے اب نشیمن جلیں گے۔

حیران چشم فلک تو نہ ہونا
امن کے لیے ہم کہاں تک چلیں گے

حالات عالم کے ایسے نہیں ہیں ۔
کہ جذبات نفرت کے اُن میں پلیں گے

حقیقت سبھی پہ عیاں ہوگئ ہے۔
جو رہنا یہاں ہے تو مل کر چلیں گے۔

بدر! کیسے اس کو خوشی تو کہے گا ۔
تیرے دیپ شہداء کے خوں سے جلیں گے۔


بٹنگی ہائی سکول______________ ١٣/١/٢٠٠٤              جواب برادر بر پکار خواہر۔۔۔۔۔۔۔۔۔                     --  ---------...
31/03/2024

بٹنگی ہائی سکول______________ ١٣/١/٢٠٠٤


جواب برادر بر پکار خواہر۔۔۔۔۔۔۔۔۔
-- ------------------------------------------------
سنتے ہیں کرب و بیاں تیرے اب بھی ۔
سجھیلے برادر جواں تیرے اب بھی ۔

صبح و شام جب اور جدھر دیکھئے تو
موافق نہیں ہیں سماں تیرے اب بھی .

جواں سال بھائیوں کے ہوتے ہوئے بھی
زخم خوردہ ہیں گماں تیرے اب بھی

وه فانی جہاں میں ہیں مشغول اتنے
نہیں ان کو وقت و دھیاں تیرے اب بھی

انہیں کیا غرض ہے تیری بے بسی سے .
یہ اوقات کیوں میں گراں تیرے اب بھی


وہ دُنیا سجانے میں اپنی مگن ہیں
ہیں تاریک لیکن جہاں تیرے اب بھی

دکھائے تھے جو ہر صفیہؓ نے جتنے
ہیں گویا وہ تیر و سناں تیرے اب بھی

انہیں پھر دکھا کے بچا لے تو آنچل
اسی میں ہیں پنہاں جہاں تیرے اب بھی ۔

شاعر :

Address

Lipa, Lipa
Azad Kashmir

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Baddar Munir Awan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category