STANDUP KASHMIR

STANDUP KASHMIR social media news website

so happy
24/01/2024

so happy

🥲
22/01/2024

🥲

😃
22/01/2024

😃

آزاد کشمیر کا منی لاڑکانہ اور وزیر صحت صاحب  کا پڑوسی حلقہ چڑھوئی کا مرکزی ہسپتال تحصیل ہیڈکوارٹرچڑھوئی بنیادی سہولتوں س...
25/01/2023

آزاد کشمیر کا منی لاڑکانہ
اور وزیر صحت صاحب کا پڑوسی حلقہ چڑھوئی کا مرکزی ہسپتال تحصیل ہیڈکوارٹرچڑھوئی
بنیادی سہولتوں سے نامحروم
یا انتظامیہ کی نااہلی
سوالیہ نشان ؟
حکومت کی طرف سے عوام کو دی جانے والی ویکسین
(Anti rabies vaccine جانوروں کے کاٹنےکے علاج میں استعمال ہونے والی ویکسین )
موجود ہی نہیں یا انتظامیہ باہر بیچنےلگی حکمران وقت ایکشن لیں
موجودہ دنوں میں جب بھی ویکسین لگوانے جائیں آگے سے ایک ہی جواب ویکسین موجود نہیں اس بار پرائیویٹ کلینک سے لے کے لگوا لیں
ہم موجودہ ایم ایل اے حلقہ
اور وزیر صحت جناب عنصر ابدالی صاحب سے اپیل کرتے ہیں جلد از جلد ایکشن لیں اور عوام کو ان کے بنیادی حقوق فراہم کریں
نوٹ : میڈیا بھی اپنی آنکھ کھولے اور عوام کے مسائل اجاگر کرئے ویسے کہنے کو تو بڑی بڑی آوازیں ہیں پریس کلب چڑھوئی میں پر اپنی ذات تک اپنے مفاد تک

آزاد کشمیر میں زلزلے چند دن قبل انڈین زیر انتظام کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیا گے ان کی شدت 6۔3'7۔3 اور 1۔4 تک تھی ...
04/09/2022

آزاد کشمیر میں زلزلے
چند دن قبل انڈین زیر انتظام کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیا گے ان کی شدت 6۔3'7۔3 اور 1۔4 تک تھی اور یہ ایک دن میں مسلسل 5 بار جھٹکے محسوس کیے گے اس کے بعد جب انڈین جیالوجسٹ سے بات کی تو ان کی جانب سے سے کہا گیا زیر زمین تبدیلیاں ہو رہی ہیں اور زیر زمین چٹانوں پے دباؤ بڑھنے سے جھٹکے محسوس کیے جا تھے ہیں جو کسی بڑھے زلزلے کے پیش خمے ہو سکتے ہیں برحال ان کے پاس بھی کچھ خاص دلیل نہیں
اسی صورت حال پے جب مظفر آباد ماہر جیالوجسٹ مرزا شاید بیگ اور حقنواز مغل سے بات کی گی تو ان نہ کہا زیر زمین تبدیلیاں ہو رہی ہیں اس وجہ سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا تھے ہیں دو پہٹ لائن کشمیر سے گزرتی ہیں جن میں سے ایک جموں سے ہوتی ہوئی کوٹلی 'منہاسہ با غ سے ہوتے ہوۓ مظفر آباد مل جاتی ہیں اور یا پہٹ لائن ایکٹو ہے گرشہ کچھ سالوں میں یہاں زلزے ہو رہے ہیں پر عوام متمن رہے ان کی واپسی کافی سالوں بعد ہوتی ہے اور جموں میں زلزلوں کی شدت میں کمی دیکھی گی ہے جو مزید کم ہو گی تھی ۔

انڈین نیشنل کانگریس کے قدآور رہنما غلام نبی آزاد نے پارٹی چھوڑ کر جموں کشمیر کی سیاست میں واپسی کا اعلان کر کے بھارتیہ ج...
03/09/2022

انڈین نیشنل کانگریس کے قدآور رہنما غلام نبی آزاد نے پارٹی چھوڑ کر جموں کشمیر کی سیاست میں واپسی کا اعلان کر کے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ’کشمیر ایجنڈا‘ میں ترمیم کی قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے۔

اکثر مبصرین کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ قربت اور کشمیر سے متعلق غیر مبہم اور قوم پرست خیالات رکھنے والے آزاد نے اگر نیا سیاسی محاذ بنایا اور بی جے پی کے ساتھ کوئی خفیہ یا اعلانیہ سمجھوتہ کیا تو بی جے پی جموں کشمیر میں ہندو چیف منسٹر بنانے کے اپنے دیرینہ مطالبے کو ترک بھی کرسکتی ہے۔

انڈیا کے پانچ وزرائے اعظم کی کابینہ میں گذشتہ پچاس سال کے دوران اہم وزارتوں پر فائز رہنے والے غلام نبی آزاد نے سونیا گاندھی اور راہُل گاندھی کی کانگریس پارٹی کو چھوڑ کر جموں کشمیر کی سیاست میں کلیدی کردار نبھانے کا اعلان گذشتہ ہفتے کیا۔

اس اعلان کی دیر تھی کہ جموں کشمیر میں 100 سے زیادہ کانگریس رہنماؤں اور درجنوں چھوٹے بڑے کارکنوں نے اُن کی حمایت میں پارٹی چھوڑ دی۔

کانگریس کے لیے آزاد کا یہ اعلان نہ صرف کشمیر بلکہ قومی سطح پر سیاسی زلزلہ تھا۔ کیونکہ وہ کانگریس کی فیصلہ ساز ورکنگ کمیٹی کے دیرینہ رکن ہونے کے ساتھ ساتھ پارٹی کے ’ٹاپ ٹین‘ رہنماؤں میں شامل تھے۔

کانگریس نے اپنے ردعمل میں آزاد کو ’بی جے پی کا ایجنٹ‘ قرار دیا ہے اور اکثر سیاسی حلقے انھیں کشمیر میں نریندر مودی کی ’پراکسی‘ قرار دے رہے ہیں۔

صحافی اور تجزیہ نگار احمد علی فیاض نے ٹویٹ میں کہا: ’آزاد کے حریفوں کے لیے انھیں بی جے پی کا ایجنٹ کہنا آسان نہیں ہوگا، کیونکہ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی دونوں نے باری باری بی جے پی کے ساتھ اقتدار میں شراکت داری کی ہے۔‘ظفر کہتے ہیں کہ آزاد کا پس پردہ ایجنڈا جو بھی ہو، لیکن اُن کی جموں کشمیر کے سیاسی منظرنامے پر دھماکہ خیز واپسی سے بی جے پی کو نہیں بلکہ علاقائی پارٹیوں کو زیادہ نقصان ہوگا۔

مبصرین کے مطابق ’آزاد کو دفعہ 370 ہٹنے سے کوئی مسئلہ نہیں۔ وہ اس پر مطمئن ہیں، لہذا اگر انھیں جموں کے مسلم اکثریتی علاقوں میں سیاسی قوت حاصل بھی ہوتی ہے تو بی جے پی اُن کے ساتھ کوئی نہ کوئی سیاسی سمجھوتہ کر سکتی ہے۔‘

’ظاہر ہے آزاد اس نئے سیاسی اتحاد کا چہرہ ہوں گے اس لیے ہندو وزیر اعلیٰ نہیں بلکہ جموں کا رہنے والا مسلمان ہی وزیر اعلیٰ ہوسکتا ہے۔‘

Address

Kaladab Kotli Azad Kashmir
Azad Kashmir
11100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when STANDUP KASHMIR posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Establishment

Send a message to STANDUP KASHMIR:

Share

Category