Amjad Gardezi

Amjad Gardezi Love humanity , respect humanity , promote humanity میں وقت کے سمندر میں اک حباب جیسا ہوں۔۔۔میں کیا اور میری اوقات کیا

14/09/2023

یوکے پی این پی ضلع سدھنوتی کے ضلعی کنونشن سے بطور صدر UKPNP آزاد کشمیر زون، خطاب

.dailykashmir.ca آئیں !  ضلع باغ کوحقیقی باغ بنائیںتحریر: امجد گردیزی ضلع باغ یا باغ شہر کو باغ کیوں کہاجاتا ہے ؟ اس حوا...
14/07/2023

.dailykashmir.ca
آئیں ! ضلع باغ کوحقیقی باغ بنائیں
تحریر: امجد گردیزی
ضلع باغ یا باغ شہر کو باغ کیوں کہاجاتا ہے ؟ اس حوالے مختلف روایتیں سینہ بہ سینہ چلتی رہتی ہیں۔جن میں سے کوئی بھی روایت مستند نہیں ہے۔اس میں باغاں رائے ، محکمہ جنگلات کے دفاتر کی جگہ کسی باغ کا وجود تلاش کرنا یا موجودہ مسجد عمر کے ارد گرد بارہ دری اور باغ کا پرانے وقتوں میں موجود ہونا بیان کیاجاتا ہے۔اس حوالے سے کسی کتاب میں کوئی مستند روایت موجود نہیں جو استناد کے مقام تک پہنچی ہو۔۔۔۔ممکن ہے کوئی محقق تلاش کرتے کرتے پونچھ شہر یا اس سے بھی پہلے کا ریکارڈ کہیں سے ڈھونڈ کرلائے تو شاید یہ گتھی سلجھ سکے ۔ اس سے قبل کہ باغ کی اصل وجہ تسمیہ ملے میرے ذہن میں ضلع باغ میں تشریف لانے والے سیاحوں اور نئی نسل کو لفظ باغ کا تعارف ٹھوس بنیادوں پر کروانے کا منصوبہ ہے۔
منصوبہ کیا ہے ؟
منصوبہ یہ ہے کہ ضلع باغ کی حدود میں داخلے کے تمام انٹری پوائنٹس اور سڑکوں کے ارد گرد پھلدار اور پھولدار پودے اگائے جائیں۔ان جگہوں کی زمین یا کسی کی ملکیتی ہوگی یا خالصہ سرکار یا بیت المال ۔ اگر تو خالصہ سرکار یا بیت المال یا کسی محکمہ کے زیر استعمال ہے تو ڈپٹی کمشنر کے ایک حکم کی مار ہے کہ محکمہ زراعت ، جنگلات اور مقامی لوگوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے جو نقشے کے مطابق پودے لگائے اور مقامی کمیٹی ان پودوں کی دیکھ بھال کرے اور اگر کسی کی ملکیتی زمین ہے تو اسے قائل کیاجائے کہ وہ نقشے کے مطابق یہاں پھلدار اور پھولدار درخت اگائے اور ان کی دیکھ بھال کرے اور حکومتی محکمے ہر موسم میں ان پودوں کو چیک کریں اور اسے مناسب کھاد اور دیگر معاونت فراہم کرے اور پانی فراہم کرے۔اس طرح کوہالہ سے باغ ، سدھن گلی سے باغ ، لسڈنہ سے باغ ، شجاع آباد سے باغ ، شجاع آباد سے چترہ ، چترہ سے باغ اور ارجہ ماہل سے ارجہ بازار ، دھیرکوٹ سے رنگلہ اور رنگلہ سے ملوٹ اور ملوٹ سے نعمان پورہ تک سڑک کے دونوں اطراف کہیں پھولدار ، کہیں پھلدار اور کہیں دونوں ایک ترتیب سے پودے لگائے جاسکتے ہیں۔
منصوبے کا نقشہ
منصوبے کا نقشہ محکمہ شاہرات ، جنگلات ، زراعت اور مقامی سٹیک ہولڈر کی باہم مشاورت سے ترتیب دیا جائے۔
آغاز کہاں سے کیاجائے ؟
آغاز " باغ کو حقیقی باغ بناو " تحریک سے کیاجائے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر آگہی مہم چلائی جائے ۔ عام پبلک کو اور جن کی زمینوں میں یہ باغ لگنا ہے ان کو اس کی فیوض و برکات سمجھائی جائیں۔ان کے تحفظات دور کیے جائیں اور اس منصوبے کی اہمیت وافادیت کو اجاگر کرنے کے لیے شاعر، ادیب ، استاد، دانشور ، بلدیاتی نمائندے ، صحافی ، سیاسی ورکرز ، ٹریڈ یونین کے رہنما، کالم نگار ، بلاگرز ، طالب علم رہنما ،تاجروں کی انجمنیں ، علماء حضرات اور عام سوچنے سمجھنے اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے اس منصوبے کے اثرات پر لکھیں۔اس حوالے سے آگاہی مہم شروع کی جائے ۔اس پر پریس کانفرنسز ، میڈیا ٹاکس اور گول میز کانفرنسز کے علاوہ سیمینارز کروائے جائیں۔
قانون سازی
جب یہ مہم زور و شور پر ہوگی تو باغ کے تینوں منتخب عوامی نمائندے، غیر منتخب ممبر اسمبلی کے علاوہ ان کے مقابلے کے ہارے ہوئے امیدواران بھی اس کا نوٹس لیں گے ۔ان کو اسمبلی کے اندر اس حوالے سے قانون سازی عوامی مطالبے پر کرنی پڑے گی ۔قانون سازی کے بعد اس کی فزیبیلیٹی رپورٹ مرتب ہوگی۔اس فزیبیلٹی رپورٹ کو عوام ساتھ ہوکر قابل عمل بنوائے۔اس کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں کو پیار محبت سے سمجھایا جائے کہ یہ آپ ہی کے فائدے کے لیے منصوبہ بنایا جارہا ہے۔اس لیے اس کی کامیابی آپ کی اپنی کامیابی ہے۔
عوامی کمیٹیوں کاقیام
ڈپٹی کمشنر باغ اور منتخب عوامی نمائندوں کا کردار
اس منصوبے کی کامیابی میں ان چاروں لوگوں کا کردار بہت اہم ہوگا تاہم سب سے اہم کام ان اصحاب کا ہوگا جو اس کے لیے ابتدائی آواز اٹھائیں گے ۔اسے ایک منظم تحریک کی شکل دیں گے۔اس کے خدوخال کو واضح کرہں گے ۔
شکوہ ظلمت شب سے تو کہیں بہتر ہے
اپنے حصے کی کوئی شمع جلاتے جاتے
راقم امجد گردیزی نے تو اپنے حصے کی شمع جلادی ہے آگے جس کی جتنی صلاحیت ، اہلیت اور ہمت ہے وہ اس منصوبے کے لیے کام کرے گا اور باغ کو حقیقی باغ بنانے کی تحریک کو منطقی انجام تک پہنچائے گا۔نئی نسل اور سیاح باغ میں جب داخل ہونگے تو ان کو ایک خوبصورت باغ دیکھنے کو ملے گا اور باغ کی وجہ تسمیہ بھی ان کی سمجھ میں آجائے گی۔

13/07/2023
کتاب دوستی بہترین مشغلہ ہے
02/03/2023

کتاب دوستی بہترین مشغلہ ہے

شہری کا مقام ۔۔۔۔۔انسان کی عظمت فرنکفرٹ ائرپورٹ کے قریب ایک گاؤں جس کا نام tribor تھا وہاں کی رہائشی ایک بوڑھی عورت نے ف...
02/03/2023

شہری کا مقام ۔۔۔۔۔انسان کی عظمت
فرنکفرٹ ائرپورٹ کے قریب ایک گاؤں جس کا نام tribor تھا وہاں کی رہائشی ایک بوڑھی عورت نے فرنکفرٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ کے خلاف عدالت میں کیس دائر کر دیا۔
جس کی وجہ عورت نے کچھ یوں بیان کی
رات کے وقت جہازوں کا شور اتنا زیادہ ہوتا ھے کہ میں رات کو سو نہیں سکتی، جس کی وجہ سے میری اکثر طبعیت خراب رہتی ھے
عدالت میں جج نے اُس بوڑھی عورت کی پوری بات سننے کے بعد عورت سے پوچھا کہ آپ اب کیا چاہتی ھے؟
اس شور کے عوض آپ ائرپورٹ سے کچھ معاوضہ حاصل کرنا چاہتی ہیں یا ائرپورٹ سے دور ایک عدد گھر حاصل کرنا چاہتی ھے؟
عورت نے جواب میں کچھ یوں کہا
میں یہاں اپنے ذاتی گھر میں رہتی ہوں اور عرصہ دراز سے یہاں زندگی گزار رہی ہوں، چونکہ اب میری طبعیت اس قدر شور برداشت نہیں کر سکتی، اسلئے اس مسئلے کا کوئی اور معقول حل تلاش کیا جائے
اور ساتھ یہ بتایا کہ نا تو مجھے کوئی پیسوں کی ضرورت ھے اور نا ہی میں اپنا گاؤں چھوڑ کر کہیں جانا چاہتی ہوں

اس بات سے اُس وقت کے موجودہ حکام بھی بہت پریشان ہوئے کہ اب اس مسئلے کا کیا حل ہو سکتا ھے نا تو عورت یہاں سے جانا چاہتی ھے اور نا اتنے بڑے ائرپورٹ کو کہیں اور منتقل کیا جا سکتا ھے
ائرپورٹ حکام نے عورت کو کیس سے پیچھے ہٹ جانے کیلئے بےشمار فرمائش پیش کی، ائرپورٹ سے دور اعلیٰ شان گھر کی فرمائش کی اور ساتھ بڑی رقم دینے کی فرمائش بھی کی لیکن وہ بوڑھی عورت اپنے فیصلے سے پیچھے ہٹنے کا نام نہیں لے رہی تھی

آخرکار تھک کر جج نے کہا اگر ہم آپ کی نیند کے ٹائم کو مینج کر لیں، مطلب رات کا ایک مخصوص ٹائم جب آپ سو رہی ہو تب ائرپورٹ پر کوئی فلائٹ نہیں اترے گی
کیا آپ کو یہ فیصلہ منظور ھے جس سے وہ عورت مطمئین ہوگئی، اور تب سے لے کر آج تک فرنکفرٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر رات 12 سے لے کر صبح 5 بجے تک کوئی فلائٹس نہیں اترتی

**" یہ ھے وہ عزت وہ مقام وہ انصاف جو جرمنی اپنے عوام ٹیکس پیئر لوگوں کو دیتا ھے یہاں ہر انسان کے حقوق برابر ہیں اور ہر ایک کیلئے انصاف کا معیار یکساں ھے۔👍👍👍
Copied

30/07/2022

Are you agree with me ?

کبھی smile بھی کرلیاکرو 🤣
30/07/2022

کبھی smile بھی کرلیاکرو 🤣

30/07/2022

باہر کے مایوس کن ماحول کو اندر کی پرامید روح سے ہی بدلاجاسکتا ہے۔ امجدگردیزی

27/07/2022

میں نے پنجاب کے سب سے بڑے ڈاکو پرویز الہی کو پنجاب کا وزیر اعلیٰ بنوا دیا ہے ۔
دیکھنا میرے شاہ دولے کی چوہے۔۔۔۔۔۔میرے یوتھیے اب بھی میرے ہی نعرے ماریں گے۔
ایسی بند ذہن نسل تیار کرنے میں اللہ کے فضل سے مجھے پورے بائیس سال لگے ہیں۔عمران خان

نہ چھیڑو ہمیں ورنہ تم جانتے ہوجوانی بڑی سرپھری زندگی ہے ۔شاعر: امجد گردیزی
22/07/2022

نہ چھیڑو ہمیں ورنہ تم جانتے ہو
جوانی بڑی سرپھری زندگی ہے ۔
شاعر: امجد گردیزی

Address

Bagh
Azad Kashmir

Telephone

+923405430201

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Amjad Gardezi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Establishment

Send a message to Amjad Gardezi:

Share