16/04/2023
تن من وارا جس نے دیکھا چہرہ کملی والے ﷺ کا
اے مولا اک بار دیکھادے جلوہ کملی والےﷺ کا
ہر نعمت دیتا ہے خدا پر وار کے ان ﷺ پر دیتا ہے
کھاتا ہے یہ عالم سارا صدقہ کملی والےﷺ کا
ہوگی طلب میری یہ پوری دور کریں گے وہ ﷺ دوری
انشاءاللہ ہم دیکھیں گے روضہ کملی والےﷺ کا
قبر میں جب پوچھیں گے فرشتے اپنا تعارف پیش کرو
تو کہہ دوں گا کہ میں تو ہوں بس منگتا کملی والے ﷺ کا
غوث قطب ابدال قلندر سب ان کے گن گاتے ہیں
فرش زمیں پر عرش بریں پر چہرہ کملی والےﷺکا
آل نبی ﷺاولاد علی کی شان بڑھائی اللہ نے
کتنا اعلیٰ کتنا بالا کنبہ کملی والے ﷺکا
تن من وارا جس نے دیکھا چہرہ کملی والے ﷺ کا
اے مولا اک بار دکھادے جلوہ کملی والےﷺ