Iran vs america

Iran vs america Hussainiyaat vs yazeediyat

08/08/2026

السلام علیکم:
ایران ، عراق، یمن اور خزب اللہ سے متعلق تازہ خبریں اور پوسٹ کیلئے میرے پیج کو لائیک،کومنٹ اور تمام دوستوں کے ساتھ شیئر کریں شکریہ آپکا بھائی ایران قم سے ہر وقت آپ کو تازہ اپڈیٹس شیئر کرتا رہے گا

08/08/2026

💢لبنانی تحفہ ملنے کے بعد اسرائیل میں کہرام
لبنان داخل ہونے والے اسرائیلی فوج کی لاش اسرائیل پہنچنے پر ان کے عزیز و اقارب میں کہرام برپا

08/08/2026

♨️2018 رجب طیب اردوغان نے محمد بن سلمان اور سعودی عرب کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں جلاد اور قاتل قرار دیا تھا۔ انہوں نے سوال اٹھایا تھا کہ یہ کیسی حکومت ہے جو یمن کے شہریوں اور گنجان آبادیوں پر بے جا حملے کر رہی ہے؟ گھروں کے گھر مسمار کیے جا رہے ہیں، لوگ بھوک اور افلاس سے تڑپ رہے ہیں اور ہزاروں بے گناہ شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں، لیکن سعودی حکومت اپنی بادشاہت کے نشے میں مست ہو کر یمن کے خلاف جنگ اور قتل و غارت کے اپنے عزائم سے پیچھے ہٹنے کا نام نہیں لے رہی۔

لیکن آج صورتِ حال یہ ہے کہ وہی اردوغان، جو کبھی بن سلمان اور سعودی عرب کی یمن میں فوجی کارروائیوں کو قاتلانہ سیاست قرار دیتے تھے، آج اسی بن سلمان کے ساتھ ہاتھ ملا رہے ہیں اور ایسے اتحاد کا حصہ بن رہے ہیں جو آج یمن کے خلاف دوبارہ جارحانہ عزائم رکھتے ہیں

یہ منظر شیطانی سیاست کے ایک تلخ مگر بار بار دہرائے جانے والے اصول کی یاد دلاتا ہے کہ جب سیاست اصولوں کے بجائے مفادات کے تابع ہوجائے تو کل کا قاتل آج کا اتحادی بن جاتا ہے، کل کا ظالم آج کا دوست بن جاتا ہے اور کل جس اقدام کو جرم کہا جاتا تھا، آج اسی اقدام کو مصلحت کا نام دے دیا جاتا ہے۔

29/07/2026

ایران نے عراق پر امریکہ اور سعودی عرب کے مبینہ جارحانہ حملوں کی شدید مذمت کی

🔹اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ امریکہ اور سعودی عرب کی جانب سے عراق کے مختلف علاقوں، جن میں عراقی سرکاری اداروں سے متعلق تنصیبات و مقامات، نیز زائرینِ اربعین حسینی کے مواکب اور خدمت گاہیں شامل ہیں، پر کیے گئے مبینہ جارحانہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

🔹بیان کے مطابق، یہ حملے عراق کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر کھلا حملہ، اقوامِ متحدہ کے منشور کے آرٹیکل 2 کی شق 4 اور بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہیں، اور مغربی ایشیا میں جنگ اور کشیدگی کو وسعت دینے کے لیے امریکہ اور صہیونی حکومت کے مقاصد کا حصہ ہیں۔

🔹وزارتِ خارجہ نے ان مبینہ حملوں میں عراق کے متعدد شہریوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے عراقی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کیا، اور امریکہ اور اس کے علاقائی اتحادیوں کو ان مبینہ مجرمانہ، غیر انسانی اور اشتعال انگیز اقدامات کے خطرناک نتائج کا ذمہ دار قرار دیا۔

29/07/2026

🚨 مصر میں امریکی گیس تنصیبات پر ڈرون حملہ

🔹 بحری سکیورٹی کمپنی امبری (Ambrey) نے اعلان کیا ہے کہ کم از کم ایک ڈرون نے مصر کے شہر دمیاط میں امریکی مائع قدرتی گیس (LNG) ذخیرہ کرنے والی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔

🔹 امبری نے مزید کہا کہ دمیاط مصر میں نشانہ بنائی گئی تیرتی ہوئی گیس ذخیرہ کرنے والی تنصیب ایک امریکی کمپنی کی ملکیت ہے اور اسی کمپنی کے زیرِ انتظام بھی چل رہی ہے۔

🔸 اسرائیلی چینل 15 نے بھی رپورٹ کیا ہے کہ امریکی گیس لے جانے والا یہ بحری جہاز، جو مارشل آئی لینڈز کے پرچم کے ساتھ سفر کر رہا تھا، مصر کے دمیاط کے علاقے میں ڈرون حملے کا نشانہ بنا۔

Address

Tehran

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Iran vs america posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category