Iqra Khan

Iqra Khan اگر کوئی غریب ہے۔تو میں اُس کی مدد کر سکتی ہوں، کیونکہ میں دل سے بھی اور ویسے بھی امیر ہوں۔

05/06/2026

Pta nhi kis kalam se likhi hai

*فضیلتِ سورۃ الملک* 🌸───────────────  *نبی کریم ﷺ نے فرمایا:*  ❝ قیامت کے دن سورۃ الملک اپنے پڑھنے والے کی سفارش کرتی رہ...
05/06/2026

*فضیلتِ سورۃ الملک* 🌸
─────────────── *نبی کریم ﷺ نے فرمایا:*
❝ قیامت کے دن سورۃ الملک
اپنے پڑھنے والے کی سفارش کرتی رہے گی،
یہاں تک کہ اس کی بخشش ہو جائے اور وہ جنت میں
داخل کر دیا جائے۔ ❞
(ترمذی شریف)

📖 *عادت بنائیں ہر رات سورۃ الملک کی تلاوت کی،*
یہ آپ کا قبر میں اور آخرت میں محافظ بنے گی، ان شاء اللہ!

05/06/2026

*ان کے دلوں کو سکون دے یارب*جن کا حال تیرے سوا کوئی نہیں جانتا*

05/06/2026

"تم اپنے لیے اللّٰه سے زیادہ مہربان کسی کو نہیں پاؤ گے!"

05/06/2026

دعا ہے کہ ہم جنت میں ایک ساتھ جمع ہوں ہم سے کہا جائے`ادْخُلُوهَا بِسَلَامٍ آمِنِينَ
`سلامتی کے ساتھ بےخوف ہوکر داخل ہوجاؤ

🌺 *رحم اور شفقت!*رسول اللّٰہﷺ نے فرمایا ایک عورت کو بلی کے سبب سے عذاب دیا گیا اس نے بلی کو قید کر کے رکھا یہاں تک کہ وہ...
05/06/2026

🌺 *رحم اور شفقت!*
رسول اللّٰہﷺ نے فرمایا ایک عورت کو بلی کے
سبب سے عذاب دیا گیا اس نے بلی کو قید کر کے
رکھا یہاں تک کہ وہ مر گئی وہ عورت اس کی وجہ سے
جہنم میں چلی گئی اس عورت نے جب بلی کو قید کیا تو نہ اس کو کھلایا نہ پلایا اور نہ اس کو چھوڑا ہی کہ وہ زمین کے اندر اور اوپر رہنے والے چھوٹے چھوٹے جانور کھا لیتی
📗 (صحیح مسلم:5852)

🌸🌼🌸🌼🌸🌼🌸🌼🌸🌼🌸🌼🌸

ایک 55 سالہ شخص ڈِپریشن کا شکار تھا،* *اس کی بیوی نے ایک ماہر نفسیات سے ملاقات کی، بیوی نے کہا کہ میرا خاوِند شدید ڈِپری...
05/06/2026

ایک 55 سالہ شخص ڈِپریشن کا شکار تھا،*
*اس کی بیوی نے ایک ماہر نفسیات سے ملاقات کی، بیوی نے کہا کہ میرا خاوِند شدید ڈِپریشن میں ہے براہ کرم مدد کریں*

*ڈاکٹر نے اپنی مشاورت شروع کی، اس نے کچھ ذاتی باتیں پوچھی اور اُس کی بیوی کو باہر بیٹھنے کو کہا*
*صاحب بولے! میں بہت پریشان ہوں، دراصل میں پریشانیوں سے مغلُوب ہوں، ملازمت کا دباؤ، بچوں کی تعلیم اور ملازمت کا تناؤ، ہوم لون، کار لون، مجھے کچھ پسند نہیں دنیا مجھے پاگل سمجھتی ہے لیکن میرے پاس اتنا سامان نہیں جتنا کہ ایک کارتوس میں گولِیاں،میں بہت اُداس اور پریشان ہوں.*
*یہ کہہ کر اس نے اپنی پوری زندگی کی کتاب ڈاکٹر کے سامنے کھول دی۔*
*پھر ڈاکٹر نے کچھ سوچا اور پوچھا کہ آپ نے دسویں جماعت کس اِسکول میں پڑھی؟ اُس شخص نے اسے اِسکول کا نام بتایا،ڈاکٹر نے کہا! آپ کو اس اِسکول میں جانا ہے پہر اپنے اسکول سے آپ کو اپنی دسویں کلاس کا رجسٹر تلاش کرنا ہے اور اپنے ساتھیوں کے نام تلاش کرنے ہیں اور ان کی موجودہ خیریت کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرنی ھے، ایک ڈائری میں تمام معلومات لکھیں اور ایک مہینے کے بعد مجھ سے ملیں*

*وہ شخص اپنے اسکول گیا، رجسٹر ڈھونڈنے میں کامیاب رہا، اور اسے کاپی کروایا،اس میں 120 نام تھے،اس نے ایک مہینے میں دن رات کوشش کی لیکن وہ بمشکل 75 ہم جماعتوں کے بارے میں معلومات جمع کرنے میں کامیاب رہا*

*حیرت !!!*
*ان میں سے 20 مر چُکے تھے, 7 رنڈوے اور 13 طلاق یافتہ تھے, 10 ایسے نکلے جو کہ بات کرنے کے قابل بھی نہیں تھے,5 اتنے غریب نکلے کہ کوئی ان کا جواب نہ دے سکا, 6 اتنے امیر نکلے کہ اُسے یقین ہی نہیں آیا, کچھ کینسر میں مُبتلا تھے، کچھ فالِج, ذِیابیطس،دمہ یا دل کے مریض تھے، کچھ لوگ بستر پر تھے جن کے ہاتھوں/ٹانگوں یا ریڑھ کی ہڈی میں چوٹیں آئی تھیں, کچھ کے بچے پاگل، آوارہ یا بیکار نکلے, ایک جیل میں تھا۔ ایک شخص دو طلاق کے بعد تیسری شادی کی تلاش میں تھا, ایک ماہ کے اندر دسویں جماعت کا رجسٹر اذِیّت بیان کر رہا تھا*

*ڈاکٹر نے پوچھا! "اب بتاؤ تمہارا ڈِپریشن کیسا ہے"؟*

*وہ شخص سمجھ گیا کہ اسے کوئی مُوزِی بیماری نہیں، وہ بھوکا نہیں، اس کا دماغ دُرُست ہے، اسے عدالت،پولیس،وکلاء کا کوئی مسئلہ نہیں، اس کی بیوی اور بچّے بہت اچھے اور صحت مند ہیں، وہ خود بھی صحت مند ہے*
*اس شخص کو احساس ہوا کہ واقعی دنیا میں بہت زیادہ دُکھ ہیں، اور وہ بہت سے اذِیّت ناک دُکھوں سے محفُوظ ہے*

*دوسروں کی پلیٹوں میں جھانکنے کی عادت چھوڑیں، اپنی پلیٹ کا کھانا پیار سے لیں۔ دوسروں کے ساتھ اپنا مُوازنہ نہ کریں*

*اور پھر بھی اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ ڈِپریشن میں ہیں تو آپ کو بھی اپنے اِسکول جانا چاہیے، دسویں جماعت کا رجسٹر لائیں اور تصدیق کریں ......*

ہم نے سسرال والوں کے برا ہونے کی تو بہت باتیں کر لیں لیکن ان لڑکیوں کا کیا جن کا میکہ سسرال سے بھی بدتر نکلتا ہے؟ جنہیں ...
05/06/2026

ہم نے سسرال والوں کے
برا ہونے کی تو بہت باتیں کر لیں لیکن
ان لڑکیوں کا کیا جن کا میکہ سسرال سے بھی
بدتر نکلتا ہے؟
جنہیں رخصتی کے وقت یہ کہہ کر گلے سے
الگ کیا جاتا ہے کہ اب تمہارا جینا مرنا تمہارے سسرال میں ہے۔ وہ تمہیں جلتے انگاروں پر کھڑا کردیں تو کھڑی رہنا، پلٹ کر میکے کی طرف نہ آنا کہ اب سے تم ہماری نہیں رہیں۔

میں نے ایسے بڑے کیسز دیکھے
ہیں جن میں کئی بیٹیاں اپنی زندگی کی جنگ
اکیلی لڑ رہی ہوتی ہیں کہ انہیں اپنے میکے کی طرف سے کوئی اسپورٹ نہیں ہوتی۔ جو کئی کئی مہینوں تک اپنے ماں باپ سے ملنے نہیں جاتیں کیونکہ وہ جانتی ہیں کہ "میکے لوٹ آنے پر استقبال کے جو گیت گائے جاتے تھے، وہ سارے جھوٹے ہیں۔"

ایک لڑکی بڑی مشکل میں تھی،
ماں سے دل کا حال کہنے لگی۔ جنم دینے والی ماں نے کہا کہ
"یہ تو ہمیں پہلے ہی پتا تھا کہ تم گھر نہیں بسا پاؤ گی۔"
سوچو! لڑکی کے دل پر کیا گزری ہوگی۔

ایک بیٹی باپ کے گلے سے
لگ کر بس رونا چاہتی ہے لیکن باپ کہہ دیتا ہے کہ "تمہاری میت ہی سسرال سے اٹھے گی تبھی میں سرخرو رہوں گا"
سوچو! زندہ درگور ہونا اور کیا ہوتا ہے۔

بھائی بڑا سہارا ہوتے ہیں لیکن جن کا یہ سہارا ہی انہیں بے آسرا کر دے اور کہے کہ "روز روز منہ اٹھا کر کیوں آجاتی ہو یہاں۔"
سوچو! دکھیاری اپنا زخمی دل لے کر اب کس کے پاس جائے؟

وہ جو پہلے سے ستائی ہوئی اپنے لیے ایک پناہ ڈھونڈتے ڈھونڈتے میکے تک لہولہان پیروں سے آتی ہے، اس پر دروازہ نہ کھولا جائے تو میکہ موت کا ذمہ دار کہلائے یا نہ کہلائے؟

بیاہ دینے کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہوتا کہ اب تم اگلوں کے حوالے، وہ جیسا مرضی سلوک کریں تم اف تک نہیں کہو گی اور واپس آنے کا تو سوچو گی بھی نہیں۔
بیاہ دینے کا مطلب تو یہ ہونا چاہیے کہ دیکھو بیٹا! تمہیں اس گھر سے صرف رخصت کیا جارہا ہے، یوں نہیں کہ تم پر یہ دروازے ہمیشہ کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔ تمہیں زمانے کی گرم ہوا چھوئے تو ماں کا آنچل تمہارے لیے ہمیشہ ٹھنڈا رہے گا۔ تمہارا باپ تمہاری ڈھال بنے گا اور تمہارا بھائی تمہیں گرنے سے بچائے گا۔ تم بس دستک دینے میں جھجک نہ کرنا۔

بیٹی کو زندہ قبول کرنا سیکھیں، کندھا تو ہم کسی غیر کے جنازے کو بھی دے دیتے ہیں۔

پورن_انڈسٹری_اور_نوجوان_نسل ۔کچھ لڑکے شادی کی پہلی رات ہی مختلف ادویات کا استعمال کر لیتے ہیں ۔ یہ سوچ پورن انڈسٹری کی ب...
05/06/2026

پورن_انڈسٹری_اور_نوجوان_نسل ۔
کچھ لڑکے شادی کی پہلی رات ہی مختلف
ادویات کا استعمال کر لیتے ہیں ۔ یہ سوچ پورن
انڈسٹری کی بدولت جنم لیتی ہے ۔ آج ایک دوست نے
اپنے رشتے داروں میں سے
کچھ کا ذکر کیا جہاں ایک لڑکے نے شادی
کی پہلی رات ہی کسی کیپسول کا استعمال کیا اور
لڑکی شادی کی پہلی رات ہی ہسپتال پہنچ گئی ۔ اگلے دن جب لڑکی والے دعوت ولیمہ میں شرکت کیلئے آئے اور معلوم ہوا کہ ان کی بیٹی ہسپتال داخل ہے تو ایک بہت بڑا جھگڑا ہو گیا ۔۔

اس طرح کی بہت ساری معلومات میرے پاس موجود ہیں اور اس سوچ کا بنیادی مرکز پورن انڈسٹری ہے ۔ میں بہت بار کہہ چکا ہوں کہ پورن انڈسٹری نے جو تصور مرد اور عورت کا پیش کیا ہے وہ سراسر غلط اور حقیقت کے برعکس ہے ۔ حقیقت میں نہ تو عورت جنسی اعتبار سے ظالمانہ طور پر مباشرت کو پسند کرتی ہے اور نہ ہی مرد عضو اور ٹائمنگ کے اعتبار سے ایسا پہلوان ہے جیسا کہ اس انڈسٹری میں پیش کیا گیا ہے ۔

یہ سب کچھ ایک سکرپٹڈ مووی ہے جیسا کہ دوسری فلم انڈسٹریز میں ہوتا ہے ۔۔ چھوٹے چھوٹے کلپ جوڑ کر ایک مکمل ویڈیو تشکیل دی جاتی ہے اور ساتھ انسٹرکٹتز بھی موجود ہوتے ہیں ۔ پورن انڈسٹری کا حو بہ حو یہی کردار ہے لیکن نوجوان نسل نے اسے حقیقت سمجھ کر اپنے ذہن پر سوار کر لیا ہے جس کا نتیجا یہ نکلا کہ پورن مووی دیکھنے والی عورت کو اپنا مرد کمزور لگنے لگا ہے اور مرد کو اپنے عضو اور خود میں نقص نظر آنے لگے ہیں ۔۔

شادی کی پہلی رات کا معاملہ اسی کا نتیجا ہے کہ کچھ لڑکے مختلف ادویات کا استعمال کرتے ہیں ۔ جبکہ پہلی مرتبہ یہ سب کچھ عورت کیلئے ایک تکلیف دہ عمل ہوتا ہے اور اسی دوران اگر ادویات کا استعمال کیا جائے تو اس کے دو پہلو نکلتے ہیں ۔ ایک یہ کہ لڑکی ہسپتال پہنچ سکتی ہے دوسرا یہ کہ پہلی مرتبہ ہونے والا عمل اس کے ذہن میں بیٹھ جاتا ہے ۔ حقیقی طور پر جب مرد بنا ادویات کے مباشرت کرتا ہے تو وہ عورت کو مطمئن نہیں کر پاتا کیونکہ اس نے اپنا آپ عورت کے سامنے دوا کھا کر پیش کیا تھا اور عورت کے تصور میں وہی عمل دورانیہ اور جنونیت بسیرا کر لیتی ہے ۔۔۔

اس بارے میں سوچنے کی ضرورت ہے ۔ شادی کا عمل کسی پورن انڈسٹری کی مانند ہرگز نہیں ہے ۔ یہ محبت ، عزت ، اعتماد ، انڈرسٹینڈنگ، رومانیت اور سیکس کا ایک گٹھ جوڑ ہے ۔ یہ تمام تر چیزیں اس رشتے میں لازم و ملزوم ہیں ۔ اگر پورن انڈسٹری کی مانند اس رشتے میں صرف سیکس کو اہمیت دی جائے گی تو یہ رشتہ ہمیشہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگا اور خاندان یا نسلوں کی تباہی کا سبب بنے گا ۔۔۔
گالی دینے والا مرد جتنا بڑا پہلوان ہو یا پھر وہ دنیا کی ہائی لیول ادویات کا استعمال کرے ۔ وہ دیسی حکیم کے نسخے آزمائے یا انگریزی ادویات کا استعمال کرے ۔ ایسا مرد کسی بھی صورت ایک عورت کو مطمئن نہیں کر سکتا ۔۔

جبکہ دوسری جانب عزت ، محبت، اعتماد دینے والا مرد اگر مردانہ کمزوری کا شکار بھی ہو تو بھی ایک عورت اس سے مطمئن ہو جاتی ہے ۔ یہ عورت کی نفسیات ہے ۔ عورت کا جسم اس کے احساسات کے تابع ہوتا ہے ۔

زندگی کو نیکیوں سے بھرنا چاہتے ہیں؟1-کسی کو یاد کریں تو دعا کر دیجیے۔ 2-کسی سے ملیں تو مسکرا دیجیے۔ 3-کسی کی غلطی دیکھیں...
05/06/2026

زندگی کو نیکیوں سے بھرنا چاہتے ہیں؟
1-کسی کو یاد کریں تو دعا کر دیجیے۔
2-کسی سے ملیں تو مسکرا دیجیے۔
3-کسی کی غلطی دیکھیں تو معاف کر دیجیے۔
4-کسی کا دل دکھا ہو تو تسلی دے دیجیے۔
5-کسی ضرورت مند کو دیکھیں تو مدد کر دیجیے۔
6-کسی کی کامیابی پر حسد نہیں، دعا کر دیجیے۔
7-اور جب تنہائی ملے تو اپنے رب کو یاد کر لیجیے۔

یاد رکھیے! زندگی لمبی ہونے سے نہیں، نیکیوں سے خوبصورت بنتی ہے۔ جو انسان دوسروں کے لیے آسانی پیدا کرتا ہے، اللّٰہ تعالیٰ اس کے لیے دنیا و آخرت میں آسانیاں پیدا فرما دیتا ہے۔

آئیے ایسی زندگی گزاریں کہ ہمارے جانے کے بعد بھی لوگ ہمیں دعاؤں میں یاد رکھیں۔

Address

India
Sitamarhi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Iqra Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share