Abh 52 Media

Abh 52 Media This Page Is For Had U Naat
and Social And Interested Information

07/04/2025

کلام اعلیحضرت امام اہلسنت امام احمد رضا خان فاضلِ بریلی کا لکھا ہوا خوبصورت کلام
زمین و زماں تمہارے لئے مکین و مکاں تمہارے لئے


02/11/2024

ماں جی کی گائے ریلوے اسٹیشن سیالکوٹ کے قریب گم ہو گئی تھی حج اور عمرے پہ جانے کا ارادہ تھا لیکن پھر بھی اللہ پہ توکل اور بھروسے کی بہترین مثال ہیں 3 منٹ کی ویڈیو دیکھیں ایمان تازہ ہو جائے گا سبحان اللہ ماشاءاللہ

22/06/2024

🛑🔻 https://youtu.be/PugnrUWpG1o?si=dDZRlQ7stwa1s62S 🔺️🛑
شہر اقبال کی معروف علمی روحانی شخصیت پیر طریقت رہبر شریعت پیر صوفی فیض رسول نقشبندی خادمی صاحب کی بالکل نئی منقبت اہل محبت باذوق احباب سماعت کیجئے شئیر کیجئے ⚘️
💐 دلوں کا چین ہیں کیف و سرور فیض رسول 💐
💐 ہمارے ھادی و رہبر حضور فیض رسول 💐

27/05/2024

عارف کامل رومئ کشمیر حضرت میاں محمد بخش رح تاجدار کھڑی شریف کا خوبصورت کلام دوران سفر ⚘️ ہر دلعزیز شخصیت جناب رانا بیدار حسین منج صاحب اور چاچا راشد اور علی رضا بھائی کے ہمراہ

14/04/2024

پروفیسر محمد عرفان خان صاحب رحمة الله عليه ایک باوقار شخصیت اور عاشق رسول ثناءخوان مصطفٰے جو کہ بڑی وارفتگی اور وجد کے ساتھ جذب و مستی سے طمع و لالچ سے بالاتر ہو کر نعت خوانی کیا بھی کرتے اور نعت سنتے ہوئے آنسوؤں کی جھڑیاں لگ جاتیں دل سے اٹھنے والی ہوک ذکر مصطفٰے میں عشق و محبت میں نکلنے والی آہ اور واہ محفل کی کیفیت بدل دیا کرتی اللہ اکبر
قحط الرجال کے اس دور میں ایک اور انمول موتی تہہ خاک چلا گیا انا للہ وانا الیہ راجعون
اللہ تعالٰی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے حضور اکرم کی شفاعت و قرب نصیب فرمائے اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین
🤲 دعا گو عمران یوسف چشتی سیالکوٹ 🤲

12/04/2024


چمک اٹھا جو ستارہ ترے مقدر کا
حبش سے تجھ کو اٹھا کر حجاز ميں لايا

ہوئی اسی سے ترے غم کدے کی آبادی
تری غلامی کے صدقے ہزار آزادی

وہ آستاں نہ چھٹا تجھ سے ايک دم کے ليے
کسی کے شوق ميں تو نے مزے ستم کے ليے

جفا جو عشق ميں ہوتی ہے وہ جفا ہی نہيں
ستم نہ ہو تو محبت ميں کچھ مزا ہی نہيں

نظر تھی صورت سلماں ادا شناس تری
شراب ديد سے بڑھتی تھی اور پياس تری

تجھے نظارے کا مثل کليم سودا تھا
اويس طاقت ديدار کو ترستا تھا

مدينہ تيری نگاہوں کا نور تھا گويا
ترے ليے تو يہ صحرا ہی طور تھا گويا

گری وہ برق تری جان ناشکيبا پر
کہ خندہ زن تری ظلمت تھی دست موسی پر

ادائے ديد سراپا نياز تھی تيری
کسی کو ديکھتے رہنا نماز تھی تيری

اذاں ازل سے ترے عشق کا ترانہ بنی
نماز اس کے نظارے کا اک بہانہ بنی

خوشا وہ وقت مدینہ مقام تھا اس کا
خوشا وہ دور کہ ديدار عام تھا اس کا

❣️محبت و عقیدت سے سماعت کیجئے لائک کیجئے اور پسند آئے تو شئیر بھی ضرور کیجئے شکریہ

12/04/2024

یَا صَاحِبَ الْجَمَالِ و یاَ سَیّدَ الْبَشَرْ
⚘️مِنْ وّجْہِکَ الْمُنِیْر لَقَدنُوِّر الْقَمَرْ
لا یُمْکِنُ الثّنَاءُ کَمَا کَانَ حَقُّہٗ 💕⚘️
بَعْداَز خدا بزرگ تُوئی قِصّہ مختصر

❄️ اے خوبصورتی کے مالک اے انسانوں کے سردار
آپ کے روشن چہرے کی وجہ سے ہی چاند چمکتا ہے
آپ کی تعریف آپ کی شان کے مطابق ممکن ہی نہیں
مختصر یہ کہ اللہ کے بعد آپ ہی سب سے بڑے ہیں

07/04/2024

آخری روزے ہیں دل غمناک مضطر جان ہے
حسرتا وا حسرتا اب چل دیا رمضان ہے
رقت آمیز کیفیات سے بھرپور رمضان المبارک کے حوالے سے امیر اہلسنت ابوالبلال حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی مدظلہ العالی کا لکھا ہوا خوبصورت کلام سماعت کیجئے اور ثواب کی نیت سے شئیر کیجئے جزاک اللہ
👇🔸️YOUTUBE Link 🔸️👇
https://youtu.be/0_r-eHqa_vk?si=cvay07tRwqpb8vTr

13/03/2024

برخوردار صاحبزادہ حافظ حسان المصطفے صاحب ساتواں مصلّی سناتے ہوئے جامع مسجد قباء ڈیفنس ہوم کالونی سیالکوٹ کینٹ میں مسلسل تیسری مرتبہ نماز تراویح کی امامت فرماتے ہوئے الحمد للہ رب العالمین علی کل حال
ماشاءاللہ ولا حول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم 💐

Address

Sialkot

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abh 52 Media posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share