Arkan-e-Adab

Arkan-e-Adab فروغ ادب کے لئے

मैंमैं ने सोचा था.. कि इक दौर-ए-फ़सुरदह की तरहतेरे दरबार ए मुहब्बत से गुज़र जाऊंगातेरे ख़्वाबों के तिलस्मात को सुलझाऊंगात...
30/10/2024

मैंमैं ने सोचा था..

कि इक दौर-ए-फ़सुरदह की तरह

तेरे दरबार ए मुहब्बत से गुज़र जाऊंगा

तेरे ख़्वाबों के तिलस्मात को सुलझाऊंगा

तेरी ख़ामोशी के हम-पल्ला कोई बात नहीं

तेरी जुल्फों की स्याही से कहीं रात नहीं

तेरे चेहरे से किसी सुबह का आगाज़ नही

तेरी आंखों में कोई रम्ज़ कोई राज़ नहीं

मगर अफ़सोस कि ये मैं ने फ़क़त सोचा था

और मेरी सोच मेरे नफ़्स की है पैदावार

नफ़्स के साथ कभी खत्म न होगी तकरार

नफ़्स-इनकारी है पर मैं तेरा इक़रारी हूँ

तेरे दरबार का दरबारी था दरबारी हूँ

میں نے سوچا تھا۔۔

کہ اک دور فسردہ کی طرح

تیرے دربار محبت سے گزر جاؤنگا

تیرے خوابوں کے طلسمات کو سلجھاؤنگا

تیری خاموشی کے ہم پلہ کوئی بات نہیں

تیری زلفوں کی سیاہی سے کہیں رات نہیں

تیرے چہرے سے کسی صبح کا آغاز نہیں

تیری آنکھوں میں کوئی رمز کوئی راز نہیں

مگر افسوس کہ یہ میں نے فقط سوچا تھا

اور میری سوچ میرے نفس کی ہے پیداوار

نفس کے ساتھ کبھی ختم نہ ہوگی تکرار

نفس انکاری ہے پر میں تیرا اقراری ہوں،

تیرے دربار کا درباری تھا درباری ہوں،

Shadab javed

07/10/2024

#ग़ज़ल
िंदी
ایک راجا ہے ایک رانی ہے
سب کی اپنی کوئی کہانی ہے

ہم بھلا کس پہ فخر کرنے جائیں
زندگي بھی تو رائگانی ہے

سر چبائےگی میرا پیری میں
کتنی مدہوش یہ جوانی ہے

دو ہی رستے ہیں ساری دنیا میں
ایک شعلہ ہے ایک پانی ہے

آپ کو عیب ڈھونڈنے ہیں مرے
کس لیے اتنی نگہبانی ہے

مانگنے سے بھی خوف لگتا تھا
آپ کے پاس تھوڑا پانی ہے

ارکان احمد صادقؔ

एक राजा है, एक रानी है
सबकी अपनी कोई कहानी है

हम भला किस पे फ़खर करने जाएं
ज़िंदगी भी तो राईगानी है

सर चबाएगी मेरा पीरी में
कितनी मदहोश ये जवानी है

दो ही रस्ते हैं सारी दुनिया में
एक शोल्ला है, एक पानी है

आपको ऐब ढूंढने हैं मेरे
किसलिए इतनी निगहबानी है

मांगने से भी ख़ौफ लगता था
आपके पास थोड़ा पानी है

Arkan Ahmad Sadique

07/09/2024

اردو کالم ( مرشد کا پان )
جمیل اختر شفیق

#کہانی

قسط 1                                         مُرشد کا پان ✒ جمیل اختر شفیق                     مرشد میاں حاجی ظہور کی س...
21/08/2024

قسط 1
مُرشد کا پان

✒ جمیل اختر شفیق

مرشد میاں حاجی ظہور کی سب سے اہم ترین خوبی یہ ہے کہ وہ اپنے مکروہ سے مکروہ ترین عمل پہ بھی ایسا تقدّس کا غلاف چڑھا دیتے ہیں کہ سماعتیں بِلبلا اُٹھتی ہیں، مجھے مرشد کی پُراسرار گفتگو سُن کر بعض دفعہ یہ خدشہ لاحق ہوتا ہے کہ بد قسمتی سے اگر وہ کسی نیم مولوی کے ہتّھے چڑھ گئے تو آسمانِ اسلام سے ارضِ کفر پہ بےرحمی سے کب پھینک دیے جائیں گے کوئ ٹھکانہ نہیں -

میں نے ایک روز بصد احترام عرض کیا حضور! آپ پان کثرت سے نوش فرماتے ہیں، دانت سے جھانکتی ہوئ غلاظت، منہ سے آنے والی متنوع قسم کی مہک سے بہت اُبکائ آتی ہے، آپ کے شگفتہ اور حسین چہرے پہ اِس نشہ کا سایہ یوں معلوم پڑتا ہے جیسے گلاب کی پتیوں کو کسی بدذوق پرندے نے نجس کر دیا ہو-

میرے خلافِ توقع استفسار پہ مُرشد کی آنکھیں دفعتاً یوں سُرخ ہوگئیں جیسے اچانک ایکسیڈینٹ کے بعد مسافر کے کپڑے سُرخ ہوجاتے ہیں میں نے اُن پہ رونما ہونے والی اس تبدیلی پہ ازارہِ مذاق عرض کیا *حضور! گستاخی معاف یہ اچانک آپ کے پان کا رنگ آنکھوں میں کیوں اُتر آیا ہے؟ میرے اس جراءتِ تفنّن پہ مزید اُن کی آنکھیں سُرخ ہوگئیں،لب کانپنے لگے ، بدن کی بڑھتی ہوئ کپکپی کسے نئے طوفان کا پیغام دے رہی تھی-*

تیری خاموشیاں بتاتی ہیں
کوئ طوفان اُٹھنے والا ہے

میں نے حالات کی سنگینی کے پیشِ نظر بلا تاخیر سراپا عجز کے ساتھ مُرشد کے حضور ٹھنڈا پانی پیش کیا،ان کی پیشانی پہ تیرنے والی پسینے کی بوندیں رفتہ رفتہ جب خشک ہونے لگیں تو مجھے کچھ حد تک قرار آیا ورنہ مرشد جب جلال میں آجائیں تو عقیدت مندوں کو ویسے بھی قبل از مرگ ہی آتشِ جہنم کا خوف ستانے لگتا ہے-

اس سادگی پہ کون نہ مرجائے اے خدا

مُرشد نے اپنے بکھرے ہوئے حواس پہ قابو پاتے ہوئے حسبِ عادت پوری ادائے بے نیازی سے مزید ایک پان کو اپنے منہ تک پہونچنے کا شرف بخشا،زیرِ لب تبسّم آراستہ کیا،اُگلدان میں پِک کی پہلی قسط انڈیلنے کے بعد اپنے خاص پان زدہ لہجے میں گویا ہوئے، ہاں تو میاں.... تم کیا کہہ رہے تھے پان میری شخصیت کو مجروح کر رہا ہے؟ میں نے کہا.... نہیں نہیں..... حضور میں نے یہ کب کہا کہ...... کہنے لگے ارے ہاں یہ الفاظ نہ سہی لیکن تمہاری گفتگو کا نچوڑ یہی ہے تھا نا؟ *دراصل میاں! تم بہت معصوم ہو، تمہیں اس کی تاریخ معلوم نہیں، یہی تو ایک وراثت بچی ہےمیرے بزرگوں کی جسے میں نے اپنی مسلسل کوششوں سے دانتوں تلے دباکر رکھی ہے ورنہ انگریز تو اتنے چالاک تھے کہ اگر اُنہیں یہ اندازہ ہو جاتا کہ یہ منہ میں دبانے کے بعد گھنٹوں دنیائے فکر وشعور کو متحرک رکھتی ہے تو کمبخت منہ اور دانت سمیت چھین کر لے جاتے،* ابھی تمہارا ذوقِ طعام سفر میں ہے ارتقاء کی منزل کو نہیں پہونچا ہے ورنہ تمہیں میری اس عیب نُما خوبی سے عشق ہوجاتا،ویسے تم اسے صفحہء احساسات پہ ذوقِ مُرشد کی اعلا ترین عبارت بھی کہہ سکتے ہو-

11/08/2024

یہ دھیمے لہجے، کا سیدھا سادھا خموش لڑکا
کوئی محبت سے بولتا ہے تو بولتا ہے

محمد مبشر میو



#اردوشاعری



09/08/2024

یہ جو زندگي کی کتاب ہے!
راجیش ریڈی صاحب






02/08/2024

کہانی ( امام صاحب )

انظار احمد صادقؔ

#کہانی

#اردوشاعری
#

میں ہوں بگڑے ہوئے گھرانے سے مجھ پہ تہمت ہے پارسائی کی ذیشان قیصر
28/07/2024

میں ہوں بگڑے ہوئے گھرانے سے
مجھ پہ تہمت ہے پارسائی کی

ذیشان قیصر


سخن کا شوق سفر , فلسفہ ادھورا ہے ترے بغیر مرا ہر نشہ ادھورا ہے جمیل اختر شفیق
26/07/2024

سخن کا شوق سفر , فلسفہ ادھورا ہے
ترے بغیر مرا ہر نشہ ادھورا ہے

جمیل اختر شفیق


ابن صفی، کلامِ شاعر بخط شاعر26 جولائی 1928:- : یوم پیدائش26 جولائی  1980 :-: یوم وفات
26/07/2024

ابن صفی، کلامِ شاعر بخط شاعر
26 جولائی 1928:- : یوم پیدائش
26 جولائی 1980 :-: یوم وفات



25/07/2024

دل کسی طور بھی غیروں کا طلبگار نہیں ہے

شاعر : ارکان احمد صادق






Address

Motihari

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Arkan-e-Adab posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share