04/07/2026
الحمدُ للهِ ربِّ العالمين، والصلاةُ والسلامُ على سيدِ المرسلين.
آج ہمیں یہ خوشی حاصل ہوئی ہے کہ میرے بھائی ساحل احمد پایر نے عربی تقریر کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ یہ کامیابی ان کی محنت، لگن اور اساتذۂ کرام کی بہترین رہنمائی کا ثمر ہے۔
میں اپنے بھائی کو اس شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ انہیں علم، عمل اور اخلاق میں مزید ترقی عطا فرمائے، ہمیشہ کامیابیوں سے نوازے، اور انہیں دین و دنیا میں سرخرو فرمائے۔
بارك الله فيه، ووفقه لما يحب ويرضى. آمين.