قـلم زاد ۔ Qalam Zaad ✍️| شـاعری، ادب اور خیـالات کا ایک خوبصـورت سـنگم🏞️
11/05/2025
کیا آپ بھی اُن لوگوں میں سے ہیں جو لفظوں کو صرف پڑھتے نہیں محسوس بھی کرتے ہیں؟
تو سنیے! ایک خاموش انقلاب برپا ہو چکا ہے!
جہاں خیالات سرگوشیاں کرتے ہیں۔
جہاں جذبات قلم کی سیاہی میں بہتے ہیں۔
جہاں ہر حرف اپنے دل کی کہانی سناتا ہے…
وہ جگہ ہے قلم زاد۔
یہ پیج نہیں یہ ایک احساس ہے!
ایک دنیا ہے جہاں لفظوں کی سانسیں چلتی ہیں۔
جہاں خیالوں کی آنکھوں میں خواب جاگتے ہیں۔
اور اگر آپ اب بھی دور کھڑے صرف تماشائی بنے ہوئے ہیں تو سن لیں!
کہانی آپ کے بغیر ادھوری ہے۔
تو آگے بڑھیں…
قلم زاد کو لائک کریں، فالو کریں اور اس کہانی کا وہ کردار بنیں جو ہمیشہ یاد رکھا جائے ۔
کیونکہ کچھ صفحے۔۔۔۔ تبھی مکمل ہوتے ہیں جب آپ اُن پر موجود ہوں۔
منجانب: قلم زاد ۔Qalam Zaad
10/05/2025
سلام معززین! https://www.facebook.com/share/15KRXz7n6X/
ہم نے غالب کو پڑھا، میر کو پڑھا، فیض کو سنا مگر کیا کبھی ہم نے اُن چہروں کو دیکھا جو آج بھی راتوں کو جاگ کر درد کو نظموں میں ڈھالتے ہیں؟
جو اپنے لفظوں سے نئی روح پھونکنا چاہتے ہیں لیکن ہماری نظر اُن تک نہیں جاتی۔
آج کے شاعر صرف قلم نہیں چلاتے وہ عہدِ حاضر کی چیخیں سناتے ہیں۔
وہ کاغذ پر دل رکھ کر لفظوں کی نبض پر ہاتھ رکھتے ہیں۔
مگر افسوس! ہم صرف ماضی کے دیے جلاتے ہیں اور حال کے چراغ بجھا دیتے ہیں۔
وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنی توجہ اُن نوجوان اور غیر معروف شعراء کی طرف موڑیں جن کے اشعار صرف لائکس اور کمینٹس کے محتاج نہیں بلکہ احساس کے سفیر ہیں۔
"قلم زاد" کا خواب ہے کہ ہر وہ شاعر جو کچھ کہنے اور لکھنے کی ہمت رکھتا ہے اُس کی آواز دور تک گونجے۔
آئیے، ہم اُن کے لفظوں کو پڑھیں، بانٹیں اور ان کا حوصلہ بنیں۔
کیونکہ جو قوم اپنے آج کے قلمکار کو نظر انداز کرے وہ کل کے شاعر و ادیب سے خالی ہو جاتی ہے۔
منجانب ۔قلم زاد
Please follow and like
09/05/2025
کبھی کبھار ایک لفظ ایک جملہ پوری زندگی کا رخ بدل دیتا ہے۔
ہم "قلم زاد" پر صرف الفاظ نہیں لکھیں گے بلکہ ہم زندہ شعراء کے خاموش پیغام کو لوگوں تک پہنچائیں گے۔
ہم ان آنکھوں کے درد کو کلامِ شاعر کے ذریعے صفحے پر اتاریں گے جنہیں رونا بھی نہیں آتاہے۔
ہم ان خاموش کہانیوں کو سنائیں گے جن کو کبھی کوئی سننے والا نہ ملا ہو ۔
یہ صفحہ اُن کے لیے بھی ہے:
جو ٹوٹے ہیں مگر بکھرے نہیں…
جو تنہا ہیں مگر کمزور نہیں…
جو لفظوں میں پناہ ڈھونڈتے ہیں جیسے کوئی تھکی ہوئی روح سکون چاہتی ہو۔
اگر آپ بھی الفاظ میں خود کو ڈھونڈتے ہیں…
تو "قلم زاد" آپ کا گھر ہے۔
لائک اور فالو کیجیے…
نہ صرف ایک پیج بلکہ ایک احساس کو۔
تاکہ وہ شعراء جو گروپ بندی کے شکار ہیں یا نامساعد حالات کے سبب لوگوں کی نظروں سے اوجھل ہیں ان کے شاعرانہ جذبات کو منظرِ عام پر لایا جا سکے اور یہ ایک نیک کوشش ہے لہٰذا قلم زاد کو لائک اور فالو کرکے ہمارا ساتھ دیں کیونکہ سب کا ساتھ قلم زاد کا وکاس☺️
منجانب ۔ قلم زاد
09/05/2025
معزز شعرائے کرام! آپ کی پسندیدہ غزل مع عکسِ شاعر درکار ہیں تاکہ انہیں خوبصورت انداز میں سجا کر قلم زاد پر پیش کیا جا سکے۔
آپ کی شرکت ہمارے لیے باعثِ اعزاز ہو گی۔
میسنجر پر بھیجیں
09/05/2025
🌟 خوش آمدید قلم زاد کے جادوئی سفر میں! 🌟
دوستو! ہمارے فیس بک پیج "قلم زاد" پر آپ کا پرتپاک خیرمقدم ہے! ✍️ یہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں الفاظ دل سے دل تک سفر کرتے ہیں، خیالات رنگ بدلتے ہیں اور قلم کی سیاہی سے نئے جہان بنتے ہیں۔
📚 ہمارے پیج پر آپ کیا پائیں گے؟
» دلچسپ کہانیاں، شاعری، اور ادبی شہہ پارے ۔
» زندگی کے رنگوں سے بھرے خیالات اور تحریریں۔
» آپ کے جذبات جو ہمارے قلم کے ذریعے گونجیں گے ۔
💬 آپ کا کردار:
تو آئیں مل کر اس ادبی باغ کو سرسبز بنائیں!
👉 ابھی لائک کریں، فالو کریں اور اس خوبصورت سفر کا حصہ بنیں۔ آپ کا ساتھ ہمارا وکاس۔ 💖
Be the first to know and let us send you an email when قلم زاد - Qalam Zaad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.