Salfus SoliHeen

Salfus SoliHeen Shared only islamic Updates

11/03/2026

13/02/2026

12/02/2026

12/02/2026

📖الحمد للہ رب العالمین📖

🌹 ہماری 27ویں طالبہ کو دلی مبارکباد 🌹
ہمیں بے حد خوشی اور مسرت کے ساتھ یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ ہماری ہونہار طالبہ
مونیسہ ریاض بنت ریاض احمد لون ساکن بٹہ پورہ مرہامہ، سنگم، اننت ناگ نے آج بتاریخ 12 فروری 2026 بوقت04:50 کامیابی کے ساتھ حفظِ قرآنِ مجید مکمل کر لیا ہے۔
انہوں نے قرآنِ کریم حفظ کرنے کا یہ مبارک سفر صرف 2 سال، 11 ماہ اور 20 دن میں مکمل کیا۔
اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
"وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْآنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِنْ مُدَّكِرٍ"
(اور بے شک ہم نے قرآن کو نصیحت کے لیے آسان بنا دیا ہے، تو کیا کوئی ہے جو نصیحت حاصل کرے؟)
— سورۃ القمر: 17

ہم جمعیت اہل حدیث حلقہ مرہامہ کے تمام اراکین کی جانب سے طالبہ، ان کے والدین اور اساتذۂ کرام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اساتذہ کرام:
▪ جانیسار یوسف
▪ ارشاد احمد نجر

معلمہ:
▪ حافظہ نیہا بنت نذیر

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ رب العزت انہیں قرآنِ کریم کا سچا خادم بنائے، قرآن پر عمل کی توفیق دے اور دنیا و آخرت میں بلند درجات عطا فرمائے۔ آمین 🤲

08/02/2026

07/01/2026

*خود اعتمادی (self confidence) ؟*

سیدنا انس بن مالک رضی الله عنه سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے سیدہ فاطمہ رضی الله عنها کو فرمایا: جو تاکیدی بات میں تمہیں اب کرنے لگا ہوں اسے سننے سے تمہیں کوئی چیز نہ روکے، یا اسے صبح و شام پڑھنے سے کوئی چیز مانع نہ ہو: *يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغيثُ أَصْلِحْ لِي شَأْنِيَ كُلَّهُ وَلاَ تَكِلْنِي إِلَى نَفْسِي طَرْفَةَ عَيْنٍ* ”اے ہمیشہ سے زندہ ذات! اے ہر چیز کو قائم رکھنے والی ذات! میں تجھ سے تیری ہی رحمت کا واسطہ دے کر مدد طلب کرتا ہوں، میرے سارے معاملات سنوار دے، اور مجھے آنکھ جھپکنے کے برابر بھی میرے اپنے سپرد مت فرما۔ “

شیخ صالح العصيمي وفقه الله فرماتے ہیں:
معلوم ہوا کہ لوگ جو کہتے ہیں "بندے کو خوداعتماد (self confident) ہونا چاہیے“ تو یہ جائز نہیں ہے۔ اپنی ذات پر اعتماد ہونا، یہ شرعاً جائز نہیں ہے۔ کیونکہ اس دعا میں ہے ”مجھے آنکھ جھپکنے کے برابر بھی میرے اپنے سپرد مت فرما۔ “ لہذا انسان کا اپنی ذات پر کوئی اعتماد نہیں ہونا چاہیے، یہ self confidence اسے کوئی فائدہ نہیں دے سکتا۔ شیخ محمد بن ابراہیم رحمه الله سے پوچھا گیا: کیا خوداعتمادی واجب ہے؟ تو فرمایا: ”نہیں، بلکہ حرام ہے۔ “ کیونکہ انسان تو کمزور اور بے بس ہے۔

ہاں، اگر کہا جائے کہ یہ کہنے سے مراد ہمت بڑھانا ہے، تو ہم کہیں گے کہ ایسا لفظ استعمال کریں جس پر کوئی ملاحظہ نہ ہو۔ جیسے آپ کہیں: اپنی ہمت پختہ کرو، پورے عزم سے اٹھ کھڑے ہو۔ اور اس طرح کے دیگر کلمات۔ کیونکہ الفاظ پر حکم ان کے ظاہری معنی کے مطابق لگتا ہے۔ بولنے والے کا قصد کیا تھا، یہ اس کا اللہ سے معاملہ ہے۔ لیکن لفظ شرعی ملاحظات سے خالی ہونا چاہیے۔

Address

Sangam Marhama
Delhi
192124

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Salfus SoliHeen posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category