All movies

All movies A space created to speak about the rights, issues, and identity of Gilgit Baltistan in a clear and honest way. It is about standing for fairness, sharing facts

The aim is to raise awareness, highlight real concerns, and keep the voice of the people heard.

23/03/2026

🇮🇷✌🏻

Salute 🫡
23/03/2026

Salute 🫡

🇮🇷
23/03/2026

🇮🇷

🚨‼️🚨‼️🚨گلگت بلتستان کے مومنین سے گزارش ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر پرامن اور باوقار رہتے ہوئے اپنے قائدین کی ہدایات...
23/03/2026

🚨‼️🚨‼️🚨
گلگت بلتستان کے مومنین سے گزارش ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر پرامن اور باوقار رہتے ہوئے اپنے قائدین کی ہدایات کا انتظار کریں۔

ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ:
• کسی بھی قسم کی بلا جواز گرفتاریوں پر شدید تشویش پائی جاتی ہے
• انصاف کا تقاضا ہے کہ ماضی کے اہم سانحات، جیسے کوہستان، چلاس اور بابوسر کے واقعات میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے

یکم مارچ کے سانحے میں معصوم بچوں کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔
شھید ھم اسیر بھی ھم یہ فارمولا کسی صور ملت کیلئے قابلِ قبول نہیں۔

ملتِ تشیع ہمیشہ اتحاد، امن اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور اسی دائرے میں رہتے ہوئے اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرے گی۔

ہم تمام ذمہ دار اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ حالات کو مزید کشیدہ بنانے کے بجائے مذاکرات اور انصاف کا راستہ اختیار کریں

ملت جعفریہ گلگت بلتستان ✊🏻

08/12/2025
سلام ہو تم پراے غیور، غیرت مند اور باوقار نوجوانانِ ملتِ تشیع!تم وہ جوان ہو جو اپنی غیرت، وفاداری اور حق کے ساتھ کھڑے رہ...
08/12/2025

سلام ہو تم پر
اے غیور، غیرت مند اور باوقار نوجوانانِ ملتِ تشیع!
تم وہ جوان ہو جو اپنی غیرت، وفاداری اور حق کے ساتھ کھڑے رہنے کی مثال رکھتے ہو۔
تم حیدرِ کرارؑ کے پیروکار ہو، ظلم کے سامنے ڈٹ جانے والے، حق بات کہنے والے، اور مظلوم کا ساتھ دینے والے!

آج ہم سب ایک آواز، ایک صف اور ایک موقف کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انشاءاللہ ہم آغا راحت حسین الحسینی کے اگلے حکم کے منتظر رہیں گے،
کیونکہ یہی قیادت ہمارے لیے راہِ ہدایت اور راہِ حکمت ہے۔

ہم حکومتِ وقت سے واضح اور دو ٹوک مطالبہ کرتے ہیں کہ
ہمارے بھائی فیصل عباس کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔
اگر کوئی قانونی کارروائی درکار ہے تو آئین اور قانون کے مطابق ہو—
یوں کسی بے گناہ نوجوان کو اٹھا لینا، اسے اغوا کی طرح غائب کرنا
نہ اخلاقاً درست ہے، نہ قانونی طور پر، نہ انسانی حقوق کے مطابق!

ہم واضح کرتے ہیں کہ:
جب تک ہمارے بھائی کو رہا نہیں کیا جاتا،
ہم نہ خاموش رہیں گے، نہ پیچھے ہٹیں گے، نہ اپنے احتجاج کو کم کریں گے۔
حکومت ہوش کے ناخن
ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے،
اور ملتِ تشیع جب ایک بار کھڑی ہو جائے
تو ظلم کو مٹا کر ہی دم لیتی ہے!

ہمیں دبایا نہیں جا سکتا،
ہمیں ڈرایا نہیں جا سکتا،
ہم اپنے مظلوم بھائیوں کے لیے ہمیشہ ایک دیوار کی طرح کھڑے رہیں گے۔
یہ ہماری غیرت، ہمارا ایمان اور ہماری پہچان ہے۔

06/12/2025

قائد ملت جعفریہ آغا راحت حسین الحسینی 🌺🫶

فیصل عباس ولد علی غلام سکنہ برمس گلگت جو کہ پیشے کے لحاظ سے رینٹ کار ڈرائیور ہے اور گلگت سے پنڈی رینٹ کار چلاتا ہے، حسب ...
04/12/2025

فیصل عباس ولد علی غلام سکنہ برمس گلگت جو کہ پیشے کے لحاظ سے رینٹ کار ڈرائیور ہے اور گلگت سے پنڈی رینٹ کار چلاتا ہے، حسب معمول کل رات پنڈی سے پسنجرز کیساتھ گلگت آرہا تھا اور بشو داس جی بی اسکاؤٹس چیک پوسٹ پر جی بی اسکاؤٹس کے اہلکاروں نے اسے تلاشی کے بہانے روک کر کافی دیر حبس بے جا میں رکھنے کے بعد نامعلوم افراد کے حوالے کردیا ہے، اگر فیصل عباس کے اوپر کوئی ایف آئی آر ہے یا کسی مقدمے میں مطلوب ہے تو اسکی ایف آئی آر دکھائی جائے، یوں ماورائے قانون و عدالت بغیر کسی وجہ کے گرفتار کرنا سمجھ سے بالا تر ہے، اگر فیصل عباس قانون کی نظر میں مجرم ہے اور اس نے کوئی جرم کیا ہے تو اسے قانونی طریقہ کار اپناتے ہوئے گرفتار کیا جاتا تو بات الگ تھی، سواریوں سے بھری گاڑی سے اتار کر چیکنگ کے بہانے حبس بے جا میں رکھنا اور نامعلوم افراد کے حوالے کرنا جی بی اسکاؤٹس کے گھناؤنے عزائم کی نشاندہی کرتا ہے، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اس واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے فیصل عباس کی بازیابی کے لیے اس کے گھر والوں سے تعاون کریں، بصورت دیگر پورے گلگت بلتستان کو جام کردیا جائے گا.

ضلع دیامر میں دہشت گرد آزاد ! نہ مسافر محفوظ نہ سیاہ اور نہ ہی محافظین وطن۔ سال 2025 میں جی بی سکاؤٹس پہ تیسرا بڑا حملہ۔...
01/12/2025

ضلع دیامر میں دہشت گرد آزاد ! نہ مسافر محفوظ نہ سیاہ اور نہ ہی محافظین وطن۔

سال 2025 میں جی بی سکاؤٹس پہ تیسرا بڑا حملہ۔۔۔
اتوار کے دن سر عام جی بی سکاؤٹس میں فرائض انجام دینے والے سپاہی کو ٹارگٹ کر کے بے دردی سے قتل کیا گیا۔

دہشت گرد آزاد چند دن پہلے دیامر میں موجود فتن الہندوستان سے تعلق رکھنے والے خارجی کمانڈر نے ویڈیو پیغام کے زریعے پاک آرمی کے خلاف اعلان جنگ کیا تھا اس کے چند دن بعد ہی ضلع دیامر سے تعلق رکھنے والے اس محافظ وطن اور معصوم بچوں کے باپ کو بے دردگی سے قتل کیا گیا ۔۔اخر کار ریاستی اداروں کی وہ کونسی مجبوری اور بے بسی ہے جو ان دہشت گردوں کے خلاف موثر آپریشن سے روک رہے ہیں؟؟؟؟؟؟؟؟

نیوز الرٹ:چلاس میں جی بی اسکاؤٹس کے ایک جوان کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق حملہ اچانک ...
30/11/2025

نیوز الرٹ:

چلاس میں جی بی اسکاؤٹس کے ایک جوان کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق حملہ اچانک کیا گیا اور ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ چند دن پہلے بھی اسی نوعیت کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، مگر ابھی تک ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ عوام سوال کر رہے ہیں کہ آخر ان مجرموں کو کب بےنقاب کیا جائے گا؟ کیا حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بے بس ہوچکے ہیں؟ علاقے کے شہری سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Address

Delhi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when All movies posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share