Nasim Anzar

Call Contact the establishment

Nasim Anzar Information | Travel | Islamic
Useful • Informative • Inspiring Content
• Knowledge
Follow करें और अच्छी बातें Share करें 🤝

گھریلو جھگڑے کئی قسم کے ہوتے ہیں، لیکن اس سے بچیں۔مثلاً میاں بیوی کا جھگڑا، باپ بیٹے کا جھگڑا، بہن بھائی کا جھگڑا، بہنوں...
15/10/2026

گھریلو جھگڑے کئی قسم کے ہوتے ہیں، لیکن اس سے بچیں۔

مثلاً میاں بیوی کا جھگڑا، باپ بیٹے کا جھگڑا، بہن بھائی کا جھگڑا، بہنوں کا آپس میں جھگڑا، ساس بہو کا جھگڑا، نند بھاوج کا جھگڑا، جیٹھانی دیورانی کا جھگڑا، دیور بھابھی کا جھگڑا، دیورانی جیٹھ کا جھگڑا اور باپ بیٹی کا جھگڑا۔

اگر ہم بات کریں میاں بیوی کے جھگڑے کی تو ان کے در میان زیادہ تر جھگڑے کسی ڈیمانڈ کی وجہ سے ہوتے ہیں ۔ مثلاً بیوی کہتی ہے: " مجھے الگ رہنا ہے، میں اپنا الگ ہیں۔ پکاؤں گی، میری آپ کے فیملی کے ساتھ بنتی نہیں " وغیرہ وغیرہ۔ یہ بات طے شدہ ہے کہ جب لڑکی کی شادی ہوتی ہے تو اس کی اپنی سوچ اور کچھ خواب ہوتے ہیں، جس کی تحمیل کے لیے وہ کوششیں کرتے ہیں۔ لیکن دوسری طرف اس کے گھر والے اس کو اپنی باتوں کے ذریعے اس قدر مرعوب کرتے ہیں، اور لڑکی جو سنہرے خواب دیکھ کر آتی ہے اس کا جینا دو بھر کر دیتی ہے۔ اس صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے سب سے پہلے تو ایسے خالہ خیرن ( یعنی کان بھرنے والی خاتون ) جیسے لوگوں سے چھٹکارا پانا پڑے گا جو لگائی بجھائی میں لگی رہتی ہیں، تب جا کر گھر آباد ہوگا۔

باپ بیٹے کا جھگڑا زیادہ تر عارضی ہوتا ہے اور اس میں بھی کسی نہ کسی عورت کا کردار قابل غور ہوتا ہے۔ لیکن اکثر یہ جھگڑے بہت آگے نکل جاتے ہیں اور مجبوراً باپ اپنے بیٹے کو عاق کر دیتا ہے، اور بیٹا ہمیشہ ندامت کے آنسوروتا رہتاہے۔

بہن بھائی کا جھگڑا: میرے دوستو! یہ رشتہ ایسا ہے کہ جتنا آپس میں لڑتے ہیں اتنا ہی پیار بڑھتا ہے۔ (اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس لڑائی کو فروغ دیا جائے)۔ یہ لڑائی عارضی ہوتی ہے۔ وقت جب دونوں میں سے کسی کا بھی پڑتا ہے تو یہ دونوں ہی کبھی منع نہیں کرتے اور ایک دوسرے کا خیال رکھتے ہیں۔ زیادہ تر بہنیں پیش قدمی کرتی ہوئی یہ کام سرانجام دیتی ہیں۔

بھائی بھائی کا جھگڑا: یہ جھگڑا ہمیشہ دونوں بھائیوں کی شادی کے بعد ہی ہوتا نظر آتا ہے۔ زیادہ تر ایسے جھگڑے کی پیٹھ پیچھے بھی اکثر عورت کا کردار ہوتا ہے۔ اور اگر بھائی آپس میں اتفاق کر لیں کہ ہمیں کسی قیمت پر بھی نہیں الجھنا ہے، تو عورت پریشان رہتی ہے اور تعویذ گنڈے کی طرف راغب ہو جاتی ہے کیونکہ اسے اپنی بات منوانی ہوتی ہے۔

بہنوں کا آپس میں جھگڑا: یہ جھگڑا زیادہ تر ان گھروں میں نظر آئے گا جہاں بیٹیوں کے رشتے نہیں آ رہے ہوتے اور ایسی لڑکیاں عمر کے بڑھنے ہوئے وقت کے ساتھ ساتھ چڑچڑی اور بدزبان ہوتی جاتی ہیں اور فوبیا جیسی بیماری کا شکار ہو جاتی ہیں۔ چاہے وہ صحت و صفائی کی بات ہو، چاہے وہ شادی بیاہ یا گھر کے روزمرہ کے کاموں کی بات ہو، ہر ایک نے اپنے آپ کو برتر ثابت کرنا ہوتا ہے۔ بسا اوقات ایک دوسرے کو کوسنا اور گالی گلوچ تک کی نوبت آ جاتی ہے۔ ہر گھر اس مسئلہ سے محفوظ رہے، بہت کڑا امتحان ہوتا ہے ماں باپ کے لیے اگر ایسا ہو۔

ساس بہو کا جھگڑا، نند بھاوج، جیٹھانی، دیورانی، دیور بھابھی، جیٹھ دیورانی کا جھگڑا: یہ تو ایسے جھگڑے ہیں کہ اگر پڑھے لکھے لوگ ایسا کرتے ہیں تو ایسے لوگ سراسر بیوقوف ہیں اور اپنی زندگی کے مزے ضائع کر رہے ہیں۔ یہ وہ رشتے ہیں کہ اگر ان میں آپس میں اتفاق ہو تو نئی نسل ایسی پروان چڑھے گی کہ لوگ مثال دیں۔

باپ بیٹی کا جھگڑا: یہ جھگڑا بہت ہی کم دیکھنے کو ملتا ہے۔ اکثر جگہوں پر نظر آئے گا جہاں ماں باپ کی عزت نہیں کی جاتی ہوگی۔ ویسے آج کل تو لوگ عزت کے لفظ ہی بھول گئے ہیں۔

لہٰذا میرے دوستو! اپنے گھروں پر توجہ دو اور نئی آنے والی نسل کو ایسا ماحول فراہم کرو کہ وہ ایک اچھے انسان بن کر آپ سب کا نام روشن کر سکیں۔ کیا خیال ہے؟ مذکورہ بالا جھگڑوں کے علاوہ بھی کوئی آفت ہوتی ہوں گی گھروں میں؟

قارئینِ حضرات! یہ خیال رہے کہ گھریلو جھگڑوں کے اثرات کمسن بچے خاموشی سے جذب کرتے ہیں۔ اگرچہ جھگڑے کمسن بچوں کی سمجھ میں نہیں آتے لیکن اس سے ان کی شخصیت پر جو منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، وہ عمر بھر ان سے چھٹکارا نہیں پاتے۔ لڑائی جھگڑے، گھریلو چپقلش، نا اتفاقیاں بچوں کے ذہنوں پر ان مٹ نقوش چھوڑ دیتی ہیں جس سے بچوں کی ذہنی نشوونما بھی شدید متاثر ہوتی ہے۔ بچوں پر یہ ثابت کرنے کی ضرورت نہیں کہ آپ کے درمیان کبھی کوئی اختلاف ہی نہیں ہوا۔ اگر بچوں کے سامنے یا انہیں بیٹھ کر گھریلو اختلافی مسائل پر بحث اچھی طرح کی جائے تو بچے یہ سیکھ رہے ہوتے ہیں کہ گھریلو تنازع کو کس طرح حل کیا جاتا ہے۔

ماہرینِ نفسیات کا کہنا ہے کہ دراصل بچے کم عمری میں گھریلو ماحول سے یہ سیکھ لیتا ہے کہ اختلافی معاملات کو کس طرح سلجھایا جا سکتا ہے۔ اگر بچوں کے سامنے تشدد، گالی گلوچ، چیخ و پکار، گھر کی اشیاء کو پھینکا جائے تو اس طرح بچہ اپنے گھریلو ماحول سے یہ سیکھ لیتا ہے کہ اپنے مطلب کے لیے چیزوں کو پھینکنے یا چیخ و پکار کر کے منوا سکتے ہیں۔ اس عادت کا اثر نہ صرف اس کی سماجی زندگی بلکہ شادی کے بعد بھی خانگی زندگی پر بھی پڑتا ہے۔

ماہرینِ نفسیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ گھریلو اختلافات کو بچوں کے سامنے مثبت انداز سے حل کرنا دراصل بچوں کی بہترین تربیت ہوتی ہے اور خوشگوار زندگی گزارنے والے افراد کے بچوں کی زندگیاں بھی خوشگوار ہوتی ہیں۔ اس لیے کوشش کی جائے کہ زندگی بہتر طریقے سے گزاری جائے تاکہ بچوں کے ذہنوں میں منفی اثرات مرتب نہ ہو سکیں۔
بلا شبہ بچوں کی پہلی تربیت گاہ اس کا گھر اور گھریلو ماحول ہوتا ہے، لہٰذا ہمیں چاہیے کہ ہم بچوں کی بہتر تربیت کے لیے اپنے گھر اور گھریلو ماحول کو مثبت رکھیں، کیونکہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ گھریلو جھگڑوں کا سب سے بڑا نقصان معصوم بچوں کو اٹھانا پڑتا ہے۔ جو بچے اپنے والدین کو ہر وقت لڑتے جھگڑتے دیکھتے ہیں وہ ذہنی دباؤ اور خوف کا شکار ہو جاتے ہیں، ان کی پڑھائی متاثر ہوتی ہے اور ان کی شخصیت میں چڑچڑاپن اور جارحیت پیدا ہو جاتی ہے۔ ایسے ماحول میں پلے بڑھے بچے اکثر معاشرے کے اچھے شہری نہیں بن پاتے۔
دعا ہے کہ ہم سب کے تمام مسئلے حسن و خوبی کے ساتھ انجام پا جائیں، آپس میں محبت قائم رہے، خاندان خوشحال رہے اور جن بیٹے بیٹیوں کے رشتے کے لیے ان کے ماں باپ پریشان ہیں، ان کی یہ مشکل آسان ہو جائے۔

#گھریلوجھگڑے

سعودی عرب 83 ارب ڈالر کے فوجی بجٹ کے باوجود حوتی حملوں کو روکنے میں ناکام کیوں؟ریاض کے ہوائی اڈے اور دیگر اہم تنصیبات پر...
15/10/2026

سعودی عرب 83 ارب ڈالر کے فوجی بجٹ کے باوجود حوتی حملوں کو روکنے میں ناکام کیوں؟

ریاض کے ہوائی اڈے اور دیگر اہم تنصیبات پر حملوں سے سعودی عرب کے سیاحتی و کاروباری مرکز بننے کے منصوبے، وژن 2030 کو بھی خطرات لاحق ہو گئے
Source: Sahafat Urdu Newspaper
Edt. 15.10.2026

آذربائیجان میں باحجاب طالبات کو کلاس سے باہر کر دیامختلف علاقوں میں کلاسوں کا بائیکاٹ کر کے سڑکوں پر نکل آئے طلبا، پابند...
15/10/2026

آذربائیجان میں باحجاب طالبات کو کلاس سے باہر کر دیا

مختلف علاقوں میں کلاسوں کا بائیکاٹ کر کے سڑکوں پر نکل آئے طلبا، پابندی کے خلاف سر پرستوں نے بھی کیا احتجاج
Source: Sahafat Urdu Newspaper
Edt. 15.10.2026

15/10/2026

ووٹوں کی گنتی کی ویڈیو فوٹیج غائب ہونے پر سپریم کورٹ کی الیکشن کمیشن کو الیکشن کمیشن کو سخت سرزنشفضول بہانے نہیں چلیں گے...
15/10/2026

ووٹوں کی گنتی کی ویڈیو فوٹیج غائب ہونے پر سپریم کورٹ کی الیکشن کمیشن کو الیکشن کمیشن کو سخت سرزنش
فضول بہانے نہیں چلیں گے۔
Source: Munsif News paper
Edt. 15.10.2026

ملک کے 13.3 کروڑ لوگوں کو گھس پیٹھیا بتانا ہندستانیت کی توہینپہلے ووٹ کی چوری اور اب احتجاج کرنے کے حق کی چوری بی جے پی ...
15/10/2026

ملک کے 13.3 کروڑ لوگوں کو گھس پیٹھیا بتانا ہندستانیت کی توہین

پہلے ووٹ کی چوری اور اب احتجاج کرنے کے حق کی چوری بی جے پی کی آمریت کا ثبوت ہے
Source: Sahafat Urdu Newspaper

مہاراشٹر کے ۳۰۴ تعلقے قحط زدہ قرار، کسانوں کو ۱۲ طرح کی رعایتیںفصلوں کے معاوضے کا اعلان الگ سے ہو گا فصلوں کے نقصان کے پ...
15/10/2026

مہاراشٹر کے ۳۰۴ تعلقے قحط زدہ قرار، کسانوں کو ۱۲ طرح کی رعایتیں

فصلوں کے معاوضے کا اعلان الگ سے ہو گا فصلوں کے نقصان کے پہنچ نامے فوری مکمل کرنے کی ہدایت فصلوں کے نقصان کا مالی معاوضہ الگ حکومتی فیصلے کے ذریعے جاری ہوگا

تھوک مہنگائی ستمبر میں 11.39 فیصد کے ریکارڈ سطح پرایندھن اور بجلی کے زمرے میں ایک سال پہلے کے مقابلے خام تیل اور قدرتی گ...
15/10/2026

تھوک مہنگائی ستمبر میں 11.39 فیصد کے ریکارڈ سطح پر

ایندھن اور بجلی کے زمرے میں ایک سال پہلے کے مقابلے خام تیل اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں سب سے تیز اچھال درج
Source: Sahafat Urdu Newspaper
Edt. 15.10.2026

14/10/2026

चलती फिरती लकड़ी कटाई
#𝕧𝕖𝕕𝕚𝕠𝕘𝕣𝕒𝕡𝕙𝕪

सऊदी अरब में हो रहे ड्रोन और मिसाइल हमलों के बीच भारत ने वहां रह रहे अपने नागरिकों के लिए नई एडवाइजरी जारी की है. भारतीय...
13/10/2026

सऊदी अरब में हो रहे ड्रोन और मिसाइल हमलों के बीच भारत ने वहां रह रहे अपने नागरिकों के लिए नई एडवाइजरी जारी की है. भारतीय दूतावास ने लोगों से सतर्क रहने की अपील की है.

Important Advisory

In view of the ongoing flight disruptions, Indian nationals, particularly Umrah pilgrims travelling through Jeddah and Madinah, are advised to regularly check their flight status with their respective airlines and stay in contact with their travel agents and Umrah service providers.

The Consulate General of India, Jeddah, has established a 24×7 Control Room to assist affected Indian nationals.

Control Room Contact Details:

☎️ Telephone: +966 12 2614093; +966 556122301
📱 WhatsApp: +966 536209704
📧 Email: [email protected]

Please refer to the attached advisory for further details.

Address

Tilaiya, Post Duwari, Thana Gidhour

825408

Telephone

+919557693292

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nasim Anzar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Establishment

Send a message to Nasim Anzar:

Shortcuts

  • Want your establishment to be the top-listed arts & entertainment?

Share