05/08/2026
# # # # کہکشان ادب سے # #
،۔ 5 اگست مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والی عالمی
شہرت یافتہ شاعرہ " ڈاکٹر قمر سرور"کا یوم ولادت ہے۔
آکاش ادبی سنگم جموں و کشمیر کی طرف سے "ڈاکٹر قمر سرور" کو یوم ولادت بہت بہت مبارک۔
مالک دو جہاں ان کو تندرستی والی عمر دراز عطا کرے۔
# # # # # # # # #
یوم ولادت کے موقعے پر پیش خدمت ہے 'ڈاکٹر قمر سرور ' کا کلام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
********************
کبھی سورج نہ چندا دیکھتی ہوں
فقط میں اس کا چہرا دیکھتی ہوں
تری تصویر کو سب سے چھپا کر
میں پہروں چھپ کے تنہا دیکھتی ہوں
مجھے معلوم ہے سب عہد و پیماں
مگر میں پھر بھی رستہ دیکھتی ہوں
اُدھر ہی چلتی رہتی ہوں ہمیشہ
جدھر اس کا اشارہ دیکھتی ہوں
زمانہ ہو تہہ و بالا مجھے کیا میں بس اس کا اشارہ دیکھتی ہوں
جلن ہوتی ہے ، سچ کہتی ہوں، جب بھی
اسے ہوتا کسی کا دیکھتی ہوں
اُڑانیں ، یاد آجاتی ہیں اس کی
اگر اڑتا پرندہ دیکھتی ہوں
کسی کے یاد آجاتے ہیں آنسو
قمر جب ٹوٹا تارا دیکھتی ہوں
, # # # # # # # # # # # # #