24/06/2026
افسوس! یہ منظر کسی میدانِ جنگ کا نہیں بلکہ قبرستان کا ہے، جہاں لوگ قبروں کے درمیان کھڑے ہو کر آپس میں لڑ رہے ہیں۔
ذرا سوچیں، جن قبروں کے اوپر ہم غصہ، نفرت اور جھگڑے کا مظاہرہ کر رہے ہیں، انہی کے نیچے سوئے ہوئے لوگ کبھی ہماری طرح زندہ تھے۔ ایک دن ہم سب نے بھی اسی مٹی میں اتر جانا ہے۔
موت ہر انسان کا انجام ہے، پھر یہ تکبر، یہ دشمنی اور یہ لڑائیاں کس لیے؟
قبرستان عبرت کی جگہ ہے، جھگڑے اور فساد کی نہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی آخرت یاد رکھنے، ایک دوسرے کو معاف کرنے اور محبت و احترام کے ساتھ زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔