Khyber One Media

Website

Khyber One Media We believe the best content does more than entertain, it connects, informs, and serves.

Here you'll find a thoughtful mix of:

🎭 Entertainment that brings joy

📡 Honest news you can use

🌍 Cultural programs that honor our roots
🤝 Community services

26/09/2026
26/09/2026

تازہ ترین اپڈیٹس
خوشحال گڑھ پر پنجاب پولیس کی رکاوٹیں!، پل بند سڑکیں سنسان مسافر پریشان
# # # # # #

26/09/2026

ڈی آئی خان ڈویژن کو الگ صوبے کا درجہ دے کر جنوبی وزیرستان اپر اور لوئر کو بھی اس میں شامل کیا جائے، تاکہ خطے کے عوام کو بہتر انتظامی سہولیات اور سرکاری اداروں تک آسان رسائی حاصل ہوسکیں ۔
عوام کا کہنا ہے کہ وانا سے پشاور تک طویل سفر اور صوبائی سیکرٹریٹ کی دوری کے باعث انہیں سرکاری امور کے سلسلے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان کے مطابق ڈی آئی خان کو نئے صوبے کا دارالحکومت بنانے سے جنوبی اضلاع اور قبائلی علاقوں کے مسائل بروقت حل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ دارالحکومت قریب ہونے سے عوام کی بیوروکریسی اور اعلیٰ حکام تک رسائی آسان ہوگی،جبکہ جنوبی وزیرستان، بالخصوص وانا، کو ایک الگ اور بااختیار انتظامی اکائی بنانے سے مقامی سطح پر انتظامی امور مزید مؤثر ہو سکتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا ہےکہ نئے صوبوں کی تشکیل سے تعلیم،روزگار اور ترقی کے مواقع میں اضافہ ہو سکتا ہے اور نوجوانوں کے لئے آگے بڑھنے کے بہتر مواقع پیدا ہوں گے۔عوام نے کہا کہ ڈویژنل سطح پر نئے صوبوں کے قیام کی تجاویز پر سنجیدگی سے غور کیا جانا چاہیے۔ # # ゚ # # # #

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر، جناب جمیل احمد نے آج 'پاسبان ریمیٹنس ریوارڈ اسکیم' کا افتتاح کیا۔ مارکیٹ پر مبنی انعامات...
26/09/2026

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر، جناب جمیل احمد نے آج 'پاسبان ریمیٹنس ریوارڈ اسکیم' کا افتتاح کیا۔ مارکیٹ پر مبنی انعامات کا یہ اقدام بینکنگ انڈسٹری کی جانب سے پاکستان بینکس ایسوسی ایشن (PBA) کے زیرِ اہتمام شروع کیا گیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت ان صارفین کو 16 ارب روپے کے سالانہ نقد انعامات دیے جائیں گے جو پاکستان میں رقوم کی ترسیل (remittances) کے لیے بینکنگ چینلز کا استعمال کرتے ہیں۔ اس اسکیم کے لیے تمام تر فنڈز بینکنگ انڈسٹری فراہم کر رہی ہے اور اس سے قومی خزانے پر کوئی بوجھ نہیں پڑے گا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کی سرپرستی میں تیار کی گئی اس اسکیم کا مقصد بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی مزید حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ پاکستان میں اپنے اہل خانہ اور پیاروں کو رقوم بھیجنے کے لیے باضابطہ بینکنگ ذرائع کا استعمال کریں۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک جناب جمیل احمد نے کہا کہ اسٹیٹ بینک اور حکومت گزشتہ چند ماہ سے PBA کے ساتھ مل کر ایک ایسی خود کفیل اور مارکیٹ دوست ریمیٹنس اسکیم کی تشکیل پر کام کر رہے ہیں جو باضابطہ ذرائع سے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم کی سہولت کاری، حوصلہ افزائی اور انہیں راغب کرنے کا عمل جاری رکھ سکے۔ انہوں نے کہا کہ کارکنوں کی جانب سے بھیجی جانے والی یہ رقوم (remittances) پورے پاکستان میں لاکھوں خاندانوں کی معاشی زندگی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔ # # ゚ # # # #

22/09/2026

ہمارے معاشرے میں میں چھوٹے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافہ کیوں وجہ کیا ہے جانیئے اس پروگرام میں # # ゚ # #

22/09/2026

وانا/جنوبی وزیرستان لوئر کا ہیڈکوارٹر ہسپتال بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے مقصد سے سال 2022 میں مرف (MERF) آرگنائزیشن کے حوالے کیا گیا تھا، تاہم چار سال گزرنے کے باوجود مقامی لوگوں کے مطابق ہسپتال میں اب بھی کئی بنیادی طبی سہولیات کا فقدان ہے۔ ہسپتال میں لیبارٹری کی خاطر خواہ سہولت موجود نہیں جبکہ مریضوں کو ادویات کی عدم دستیابی اور دیگر طبی مسائل کا بھی سامنا ہے۔
مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ علاج کی مناسب سہولیات نہ ہونے کے باعث متعدد مریضوں کو دوسرے شہروں کے ہسپتالوں میں ریفر کیا جاتا ہے۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مرف کے زیرِ انتظام ہسپتال کی کارکردگی کا جائزہ لے کر لیبارٹری، ادویات، طبی عملے اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ # # # ゚ # # # #

20/09/2026

کوھاٹ: خاتون ایم پی اے جمیلہ پراچہ PMLN پولیس لائن دھماکے میں زخمیوں کی عیادت کیلئے کوھاٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال پہچ گئ # # # # # # ゚

Address

Al Qasimiya
Sharjah
00000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khyber One Media posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share