Daily Awaz Times Balochistan

Daily Awaz Times Balochistan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Daily Awaz Times Balochistan, Roznama Awaz Times Building, Patel Road Quetts, Ras al-Khaimah.
(1)

کوئٹہ میں ٹرین پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں ایک اور دلخراش سانحہ پیش آیا، جہاں حملے کے قریب واقع فلیٹ میں رہائش پذیر ش...
24/05/2026

کوئٹہ میں ٹرین پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں ایک اور دلخراش سانحہ پیش آیا، جہاں حملے کے قریب واقع فلیٹ میں رہائش پذیر شہری خالد جاوید اپنی اہلیہ، 13 سالہ بیٹی اور 8 سالہ بیٹے سمیت جان کی بازی ہارگئے۔ یہ افسوسناک واقعہ نہ صرف ایک خاندان بلکہ پورے شہر کے لیے گہرے دکھ اور صدمے کا باعث بن گیا ہے۔💔

24/05/2026

کوئٹہ، دھماکے میں ش ہدا کی تعداد 25 ہوگئی ۔جبکے 82 سے زائد زخمی ہسپتال لائے گئے۔ ذرائع

ژوب، کلی وانڑی پرائمری سکول کی تباہ حال عمارت ہے مقامی لوگوں کے مطابق اسکول میں تین استاد تعینات ہیں جو کافی عرصے ہے سےغ...
24/05/2026

ژوب، کلی وانڑی پرائمری سکول کی تباہ حال عمارت ہے مقامی لوگوں کے مطابق اسکول میں تین استاد تعینات ہیں جو کافی عرصے ہے سےغیر حاضر ہیں سکول میں بچوں کی تعداد تقریباً 190 ہے حکومت باالخصوص محکمہ نہ صرف اساتذہ کی مبینہ غیر حاضری کا نوٹس لیں بلکہ سکول کی خستہ حال عمارت کی تعمیر و مرمت کے لیے بھی اقدامات کریں۔

کوئٹہ: دہ شت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران جامِ ش ہادت نوش کرنے والے سی ٹی ڈی کے بہادر اہلکاروں کی نمازِ جنازہ پولیس لائ...
23/05/2026

کوئٹہ: دہ شت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران جامِ ش ہادت نوش کرنے والے سی ٹی ڈی کے بہادر اہلکاروں کی نمازِ جنازہ پولیس لائن میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی۔
پولیس و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران، اہلکاروں نے شرکت کی۔
ش ہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعا کی گئی۔

پشین پولیس نے دولت ترین پر دہ شتگردی کا ایف، آئی، آر درج کردی۔ ڈیلی آواز ٹائمز پشین
23/05/2026

پشین پولیس نے دولت ترین پر دہ شتگردی کا ایف، آئی، آر درج کردی۔ ڈیلی آواز ٹائمز پشین

23/05/2026

الحمدللہ 11 سالہ بچی بازیاب ہوگئی اللہ پاک کا شکر ہے۔ ڈیلی آواز ٹائمز بلوچستان

الحمدللہ بچی بازیاب ہوگئی
23/05/2026

الحمدللہ بچی بازیاب ہوگئی

23/05/2026

صوبائی امیرِ جمعیت علماء اسلام بلوچستان، محسنِ جمعیت، خیراندیش سیاسی و ملی رہنما اور سینیٹر حضرت مولانا عبد الواسع نے تحصیل مسلم باغ میں منعقدہ ایک عظیم الشان اور تاریخی احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والی ایک معصوم پشتون بچی کے اغواء کا واقعہ نہایت افسوسناک، تشویشناک اور ریاستی اداروں کی کارکردگی پر ایک سنگین سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ امر انتہائی حیران کن اور لمحۂ فکریہ ہے کہ ایک ایٹمی قوت رکھنے والے ملک میں، جہاں جدید سکیورٹی اور انٹیلیجنس نظام موجود ہیں، وہاں کچے کے ڈاکو بدستور منظم انداز میں دندناتے پھر رہے ہیں، جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور انٹیلیجنس ایجنسیاں تاحال انہیں قابو کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہیں۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہی حلقہ ہے جسے صدرِ پاکستان آصف علی زرداری صاحب کا سیاسی حلقہ تصور کیا جاتا ہے، لیکن اس کے باوجود کچے کے جرائم پیشہ عناصر کی مسلسل سرگرمیاں ریاستی رِٹ اور حکومتی کارکردگی پر کئی اہم سوالات کو جنم دے رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ریاستی ادارے واقعی مؤثر، فعال اور بااختیار ہیں تو پھر یہ سوال اپنی جگہ موجود ہے کہ آخر ایسے جرائم پیشہ عناصر تک رسائی کیوں ممکن نہیں ہو پا رہی؟ اور وہ کون سے عوامل ہیں جن کی وجہ سے معصوم شہری، خصوصاً خواتین اور بچے، آج بھی عدمِ تحفظ اور خوف کی فضا میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

سینیٹر مولانا عبد الواسع نے حکومتِ وقت سے مطالبہ کیا کہ اغواء شدہ بچی کی فوری اور محفوظ بازیابی کو یقینی بنایا جائے، جبکہ کچے کے ڈاکوؤں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز اور فیصلہ کن کارروائی عمل میں لائی جائے، تاکہ عوام کے جان و مال، عزت و آبرو اور بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
منجانب : محمد حنیف کاکڑ راحت زئی

کوئٹہ پولیس کی کاروائی، بچی بازیابڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوئٹہ عمران شوکت، ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ آصف خان، کی خصوص...
23/05/2026

کوئٹہ پولیس کی کاروائی، بچی بازیاب
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوئٹہ عمران شوکت، ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ آصف خان، کی خصوصی ہدایات پر زیر نگرانی ڈی ایس پی کینٹ نصیر شاہ، ایس ایچ او کینٹ سرور مگسی نے اپنی انویسٹیگیشن ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے مغوی بچی (ب) ولد (ع) عمر 5 سال کو کامیاب ریڈ کرکے بازیاب کرلیا، مزید تفتیش انویسٹیگیشن ٹیم کررہی ہے۔ ڈیلی آواز ٹائمز بلوچستان

حکومت بلوچستان نے ہزاروں اسکول کو فعال، 7 لاکھ سے زائد بچوں کا سرکاری اسکولوں میں داخلہ یقینی بنایا، سرفراز بگٹی۔تفصیلات...
23/05/2026

حکومت بلوچستان نے ہزاروں اسکول کو فعال، 7 لاکھ سے زائد بچوں کا سرکاری اسکولوں میں داخلہ یقینی بنایا، سرفراز بگٹی۔
تفصیلات پہلے کمنٹ میں

سول اسپتال کوئٹہ میں چھ ماہ کے دوران 11 لاکھ سے زائد مریضوں کا او پی ڈی کی گئی۔
23/05/2026

سول اسپتال کوئٹہ میں چھ ماہ کے دوران 11 لاکھ سے زائد مریضوں کا او پی ڈی کی گئی۔

Address

Roznama Awaz Times Building, Patel Road Quetts
Ras Al-Khaimah
87300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Awaz Times Balochistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share