18/04/2026
ایک بے سہارا انسان… جسے اپنے ہوش تک نہ تھے… سڑک کنارے پھٹہ پر بے بسی کی حالت میں پڑا تھا۔ لوگ آتے جاتے رہے، مگر کسی نے رک کر نہ دیکھا۔
اسی دوران وہاں سے گزر حمزہ عباس کا ہوا۔ دل نے گواہی دی کہ انسانیت صرف باتوں سے نہیں، عمل سے زندہ رہتی ہے۔ انہوں نے فوراً آگے بڑھ کر اس مجبور انسان کی مدد کا ارادہ کیا۔
ساتھ موجود ٹیم ممبر سید ثقلین بھی انسانیت کے اس مشن میں شامل تھے۔ دونوں نے مل کر اس ملنگ کو اٹھایا۔ اس کی بات سمجھنا مشکل تھا، الفاظ بکھرے ہوئے تھے… مگر اس کی حالت سب کچھ بیان کر رہی تھی۔
انہوں نے اس کے بال اور داڑھی کی کٹنگ کروائی، اسے نہلایا، صاف کپڑے پہنائے اور عزت کے ساتھ سنبھالا۔ کیونکہ انسانیت کا تقاضا ہے کہ ہم گرے ہوئے کو سہارا دیں، نہ کہ اسے نظر انداز کریں۔
حمزہ عباس ہمیشہ انسانیت میں آگے قدم رکھتے ہیں… اور یہی اصل کامیابی ہے۔ 🤲
آج ہم نے صرف کپڑے نہیں دیے…
ہم نے ایک انسان کی عزت، اس کی سردی، اس کی مجبوری کو محسوس کیا۔
ہم نے اپنی جیب سے پیسے جمع کیے،
کسی شو کے لیے نہیں،
کسی نام کے لیے نہیں،
صرف اللہ کی رضا کے لیے۔
پہلے اس کو نہلایا،
اس کے بدن کی میل اتاری،
پھر اسے صاف کپڑے پہنائے۔
اس کی آنکھوں میں آنسو تھے،
اور ہمارے دل میں ایک سوال:
کاش ہم پہلے آ جاتے۔
یہ دنیا دکھاوے کی ہے،
مگر کچھ نیکیاں خاموشی سے کی جاتی ہیں۔
اگر آپ بھی کسی ایک مجبور انسان کی زندگی آسان بنا سکتے ہیں
تو ہمارے ساتھ اس نیکی کے سفر میں شامل ہو جائیں۔
صدقہ صرف پیسہ نہیں ہوتا،
صدقہ کسی کو انسان محسوس کروانا بھی ہوتا ہے۔
اللہ ہم سب کو عمل کی توفیق دے۔ آمین 🤲
Jazz cash
Hamza Abbas
03073987518