Piyar To Hamesha Rahy Ga

Piyar To Hamesha Rahy Ga لہجے اور الفاظ کی خوبصورتی وہ خصوصیات ہیں جو آپ کو ان دیکھے انسان کا دیوانہ بنا دیتی ہے😍❤️ Enjoy OuR page and Give YouR feedback.
(3)

 #تاشہ 💕
27/09/2026

#تاشہ 💕

محبت صرف کسی کو خوبصورت چیزیں دینے کا نام نہیں، بلکہ اصل محبت تو یہ ہے کہ انسان اپنے محبوب کی مسکراہٹ کو اپنی خوشی سمجھن...
27/09/2026

محبت صرف کسی کو خوبصورت چیزیں دینے کا نام نہیں، بلکہ اصل محبت تو یہ ہے کہ انسان اپنے محبوب کی مسکراہٹ کو اپنی خوشی سمجھنے لگے کسی کے چہرے پر ایک چھوٹی سی مسکراہٹ لانے کے لیے اگر دل سے کچھ کرنا پڑے، تو وہ کبھی بوجھ محسوس نہیں ہوتا۔ محبت میں تحفے کی قیمت نہیں دیکھی جاتی، بس اس کے پیچھے چھپا ہوا خلوص دیکھا جاتا ہے۔
اور جب دل میں کسی ایک شخص کی خاص جگہ بن جائے، تو دنیا کی ساری خوشیاں بھی اس کی ایک مسکراہٹ کے سامنے کم لگنے لگتی ہیں۔ ❤️‍🩹
🥀

تمھارے کہنے پہ آ تو جاؤں مگرتمھارے بیان کوفہ والوں سے ملتے ہیں۔۔۔ کبھی تمہاری ایک آواز پر دل بے اختیار تمہاری طرف کھنچا ...
27/09/2026

تمھارے کہنے پہ آ تو جاؤں مگر
تمھارے بیان کوفہ والوں سے ملتے ہیں۔۔۔

کبھی تمہاری ایک آواز پر دل بے اختیار تمہاری طرف کھنچا چلا آتا تھا۔
کبھی تمہارے ایک وعدے کو پوری دنیا کی سچائی سمجھ لیا کرتی تھی۔
مگر اب بات صرف آنے کی نہیں رہی۔
بات یقین کرنے کی ہے۔

تم بلاتے ہو تو دل آج بھی ایک لمحے کو کہتا ہے۔
کہ چلو، شاید اس بار سب پہلے جیسا نہ ہو…
شاید اس بار وعدہ نبھ جائے…
شاید اس بار لفظوں کے پیچھے سچائی ہو۔
مگر پھر وہی پرانی یادیں دل کو روک لیتی ہیں۔
وہ وعدے جو وقت کی دھول میں کہیں گم ہوگئے،
وہ یقین جو تمہاری باتوں پر کیا اور پھر ٹوٹ گیا،
اور وہ انتظار جس کا صلہ صرف خاموشی نکلا۔

اب تمہارے لفظ خوبصورت تو لگتے ہیں،
مگر قابلِ اعتبار نہیں۔
تم کہتے ہو آ جاؤ، مگر دل پوچھتا ہے:
کیا اس بار بھی بلانے کے بعد تنہا چھوڑ دو گے؟
کیا اس بار بھی وعدہ صرف لفظ رہے گا؟
کیا اس بار بھی یقین کرنے والا ہی خسارے میں رہے گا؟

سو مسئلہ یہ نہیں کہ میں آنا نہیں چاہتی…
مسئلہ یہ ہے کہ تمہاری بات پر یقین کرنے سے ڈر لگتا ہے۔
کیونکہ محبت میں سب کچھ معاف کیا جا سکتا ہے،
مگر بار بار ٹوٹنے کے بعد اپنے دل کو دوبارہ یقین دلانا آسان نہیں ہوتا۔ 🖤

کاش تم سمجھ پاتے کہ بعض لوگ دور اس لیے نہیں جاتے،،
کہ محبت ختم ہو گئی ہوتی ہے،
بلکہ اس لیے چلے جاتے ہیں ۔
کہ بار بار دھوکا کھانے کے بعد محبت سے زیادہ اپنی عزتِ نفس عزیز ہو جاتی ہے۔

اب اگر بلانا ہے تو صرف لفظوں سے نہیں،
اپنے عمل سے یقین دلانا ہوگا۔
کیونکہ میں تمہاری آواز پر آ تو سکتی ہوں…
مگر اب تمہارے وعدوں پر نہیں
🥀

‏تُم نے کبھی کِسی کے سینے سے لگ کر کِسی سُہانے خواب کو محسُوس ھی نہیں کیا ‏تو پِھر تُمہیں کیسے معلوم ھو کہ بانہوں کے لمس...
27/09/2026

‏تُم نے کبھی کِسی کے سینے سے لگ کر کِسی سُہانے خواب کو محسُوس ھی نہیں کیا ‏تو پِھر تُمہیں کیسے معلوم ھو کہ بانہوں کے لمس کی خُوشبو کیا ھوتی ھے۔
🥀

 #جیا🖤
27/09/2026

#جیا🖤

ہونٹوں کے جام کی باتیں کرنے والے اور عشق کو محض ظاہری دلکشی تک محدود سمجھنے والے کیا جانے گے کہ محبوب کے قدموں کی مٹی می...
26/09/2026

ہونٹوں کے جام کی باتیں کرنے والے اور عشق کو محض ظاہری دلکشی تک محدود سمجھنے والے کیا جانے گے کہ محبوب کے قدموں کی مٹی میں کیا تاثیر ہوتی ہے! ظاہری دنیا کے یہ جام تو وقتی نشہ اور سرور دیتے ہیں، لیکن محبوب کے پاؤں کی وہ خاک تو اصل میں روح کی تسکین، دل کا قرار اور سجدے جیسی عقیدت کا وہ بے نام سکون ہے جسے صرف وہی جان سکتے ہیں جنہوں نے عشق کو روح سے محسوس کیا ہو۔ عشق کی یہ گہرائی اور سادگی ان لوگوں کی سمجھ سے بہت بالاتر ہے جو محبت کو صرف لفظوں اور جاموں کے پیمانے پر تولتے ہیں۔

🥀

 🥀
26/09/2026

🥀

Address

Dubai

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Piyar To Hamesha Rahy Ga posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share