Kohat Insider

Kohat Insider Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Kohat Insider, Kohat City, Dubai.
(267)

24/04/2026

مزا تو تب آئے گا جب دجال متنی کی طرف سے آئے اور آگے درے والوں نے راستہ بند کر رکھا ہو

23/04/2026

ہمارے معاشرے میں جرگہ بٹھانے کا مقصد کمزور اور مظلوم کو اپنا حق چھوڑنے کے لیے راضی کرنا ہوتا ہے

میں نے آج تک زندگی میں کوہاٹ کے کسی ڈاکٹر کو پروموٹ نہیں کیا، نہ کبھی کسی کو ریکمنڈ کیا، لیکن اب اپنا ذاتی تجربہ شیئر کر...
23/04/2026

میں نے آج تک زندگی میں کوہاٹ کے کسی ڈاکٹر کو پروموٹ نہیں کیا، نہ کبھی کسی کو ریکمنڈ کیا، لیکن اب اپنا ذاتی تجربہ شیئر کر رہا ہوں تاکہ کسی اور کو اسی تکلیف سے نہ گزرنا پڑے۔ تقریباً دو ماہ قبل مجھے اچانک شیاٹیکا (Sciatica) اور کمر کے نچلے حصے میں ایسی شدید تکلیف ہوئی کہ میں آفس کی کرسی پر بیٹھ نہیں سکتا تھا، گاڑی نہیں چلا سکتا تھا، اور رات کو سونے کے لیے مجبوراً ایک خاص زاویے پر ٹانگ موڑ کر کروٹ لیتا اور نیند کی دعا مانگتا۔ تکلیف اتنی بےحساب ہوتی کہ دل کرتا ٹانگ ہی کاٹ دوں۔ یہاں (جہاں رہتا ہوں) میں نے کافی علاج کرایا، روز فزیوتھراپی کرواتا، لیکن اگلے دن جیسے ہی دفتر جاتا یا گاڑی چلاتا، تکلیف واپس آ کر سارا عمل ریورس کر دیتی۔ مجبوراً چھٹی لے کر پاکستان جانا پڑا جہاں ہر ملنے والے نے الگ الگ طور پہ مشورہ دیا کوئی کہتا تھا حجامہ کراؤ کوئی پشاور اور اسلام آباد جانے کا کہتا کوئی رگ کھنچوانے کا تو کوئی دم کروانے کا کہتا۔ ایک بندے کے پاس ہنگو بھی گئے اس نے دو منٹ میں ایک بڑا سا کڑاکا نکالا جس سے کافی فائدہ ہوا مگر تکلیف پھر بھی پاؤں اور کولہے میں زیادہ تھی۔ پھر ایک قریبی دوست نے ایک بندے کے پاس فزیوتھراپی کے لیے بھیجا، میں نے پہلے انکار کیا کیونکہ مجھے لگا کوئی سرکاری ہسپتال کا کمپاؤنڈر ہوگا جس نے سیکنڈ ہینڈ آلات سے چھوٹی سی دکان کھول رکھی ہے۔ لیکن جب میں وہاں پہنچا تو پتہ چلا کہ وہ سرٹیفائیڈ فزیوتھراپسٹ ڈاکٹر شایان ہیں، جن کا ایک معیاری کلینک ہے اور جدید ترین فزیوتھراپی مشینیں اور اوزار موجود ہیں۔ لگاتار آٹھ دن سیشن کرنے کے بعد الحمداللہ میں ستر سے اسی فیصد تک ٹھیک ہو گیا۔ چھٹی ختم ہونے پر واپس آ گیا، اور اب رات آرام سے کٹ جاتی ہے، بیٹھنے میں تکلیف بہت کم ہے، البتہ ڈرائیونگ کرتے ہوئے ابھی تھوڑی سی تکلیف رہتی ہے کیونکہ جتنے سیشن ضروری تھے مکمل نہ ہو سکے، اور مسلز پر ابھی کچھ کام باقی ہے جو میں یہاں کرنے کی امید رکھتا ہوں۔ وہیں روز کلینک میں مجھ سے پہلے والے مریض انکل جن کا تعلق شاہ پور سے ہے کے بقول وہ دو تین سال سے اپنا علاج کروا رہے ہیں اور کوئی ڈاکٹر یا شہر نہیں چھوڑا گئے نہ ہوں مگر مرض کی تشخیص نہیں ہو پاتی تھی اب یہاں دو ہفتوں میں ہی اس قابل ہیں کہ ٹھیک سے چل پھر رہے ہیں اور کافی حد تک صحت مند ہو چکے ہیں۔ (شاید یہ پوسٹ بھی پڑھ رہے ہوں)۔
ڈاکٹر شایان ایک نہایت قابل، محنتی اور شفیق نوجوان ڈاکٹر ہیں جنہوں نے حال ہی میں تعلیم مکمل کی ہے اور اپنا کلینک شروع کیا ہے۔ وہ مریضوں سے انتہائی پیشہ ورانہ اور خوش اخلاقی سے پیش آتے ہیں۔ اگر آپ کو بھی ہڈیوں، جوڑوں، کمر یا مہروں (ورٹیبرا) کے ایسے مسائل ہیں جو مخصوص ورزشوں اور فزیوتھراپی کے آلات سے ٹھیک ہو سکتے ہیں، تو میری آپ سے درخواست ہے کہ دواؤں پر ہزاروں روپے ضائع کرنے کے بجائے اس سے کم پہ ڈاکٹر شایان کے پاس جائیں۔ ان کا کلینک جرونڈے میں انٹرنیشنل پبلک سکول کے ساتھ واقع ہے۔ انشاللہ صرف دو تین سیشنز میں آپ کو واضح فرق نظر آنے لگے گا۔ باقی شفا دینے والی حقیقی ذات تو اللہ تعالیٰ ہی کی ہے۔

حاجی پیٹر

23/04/2026

گاؤں کی آب و ہوا سرکاری سکول کی تیسری کلاس کی کتاب میں ہی اچھی لگتی ہے ورنہ ایک تھریشر پورے گاؤں کے لوگوں کی ناک بند کر دیتا ہے

17/04/2026

کوہاٹ میں پاکستان کے سب سے زیادہ تیل پیدا کرنے والے کنویں سے کمرشل مقاصد کے لیے تیل نکالنے کا آغاز ہو گیا ہے۔ یہ کنواں پندرہ ہزار بیرل پر ڈے (لگ بھگ چوبیس لاکھ لٹر) کے حساب سے تیل نکال رہا ہے جو آگے چل کر پچیس ہزار بیرل یومیہ ہو جائے گا۔
اب کل ملا کے بات یہ ہے کہ وفاق صرف کنویں سے ملکی قانون کے مطابق تقریباً ساڑھے بارہ فیصد رائلٹی کی مد میں صوبائی حکومت کو دینے کی پابند ہے جس سے صوبہ پندرہ فیصد کوہاٹ کو ترقیاتی فنڈز کی مد میں ادا کرے گا۔
آج کے کے ریٹ کے حساب سے یہ کنواں تقریباً 82 لاکھ یومیہ چوبیس کڑور اسی لاکھ ماہانہ اور کم و بیش تین ارب سالانہ صوبائی حکومت کے لیے کمائی کرے گا۔ یہ رائلٹی انٹرنیشنل مارکیٹ میں کروڈ تیل کی قیمت پہ منحصر ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ تیل نکالنے والی کمپنی پروڈکشن بونس کی مد میں بھی اچھی خاصی رقم ادا کرے گی جو صرف کوہاٹ کی فلاح و بہبود پہ خرچ ہونا ضروری ہے۔
اور سب ٹھیک ہے موسم تو بہت ہی سیکسی ہے آج کوہاٹ کا😎

الشیخ حاجی پیٹر

افغانیوں کے جانے پر جو جو چند ایک کوہاٹی خوشی کے شادیانے بجاتے تھے آج وہ خود ایک اینٹ نہیں اٹھانا چاہتے۔نہ کوئی پھل سبزی...
16/04/2026

افغانیوں کے جانے پر جو جو چند ایک کوہاٹی خوشی کے شادیانے بجاتے تھے آج وہ خود ایک اینٹ نہیں اٹھانا چاہتے۔
نہ کوئی پھل سبزی والی ریڑھی لگانے کو تیار، نہ کوئی سکریپ بٹورنے پہ راضی ہے۔
ٹک ٹاک پہ انگلی اٹھا کر تکبر سے چلنے والی نسل کو لینٹر کے لیے دو بوری سیمنٹ اٹھاتے ہی پسینہ آ جاتا ہے۔
مزدور ملنا ناممکن ہو گیا ہے۔
تندور کے سامنے دو منٹ کھڑا رہنا ان کے لیے موت سے کم نہیں۔
سلام ہے اس محنت کش قوم کو جو یہاں پیدا ہوئے، یہیں پلے بڑھے، یہیں پڑھے اور کاروبار کرتے رہے۔
ہماری منڈیاں جن کی وجہ سے سنورتی تھیں اور بازار جن کی وجہ سے آباد تھے۔
دعا ہے ان سب دوستوں کے لیے کہ ان کی اپنی زمین پر امن برسے،
ان کے بعد آنے والی نسلیں اسی مٹی پر ترقی کی سورج سویرا دیکھیں۔
جہاں صحت، تعلیم، نوکری اور عزت سمیت ہر وہ چیز ہو جس کے خواب میں ان کے بزرگ یہاں آئے تھے۔
انتہائی دکھی دل کے ساتھ الوداع دوستو اللہ تم سب کا حامی و مددگار ہو آمین

حاجی پیٹر

15/04/2026

بجلی، گیس، پانی اور نیٹ تو چھوٹی اور کمتر اقوام مانگتی ہیں. عظیم قومیں تو اس بات پہ ہی خوش ہوتی ہیں کہ ہمارا ملک ثالثی کرا رہا ہے.

13/04/2026

کونسا راستہ پہلے کھلے گا ؟
آبنائے ہرمز
یا
ہاں ہاں وہی

08/04/2026

اس جنگ میں پاکستانیوں کے دلوں میں امریکہ کے لیے جتنی نفرت ابھر کر سامنے آئی ہے وہ اب امریکی ویزے سے کم پہ ختم نہیں ہو سکتی

06/04/2026

پہلی جنگ ہے جہاں ہمیں ڈالر ملنے کے بجائے واپس لینے کا مطالبہ ہو رہا ہے

06/04/2026

رفیق لالا نے کمال مہارت سے سلگتی تیلی سے کیماوی گوند قندِ سیاہ (چرس) کا چھرہ الگ کیا اور اپنے دست مبارک پہ سگریٹ کے تمباکو کے ہمراہ رگڑتے ہوئے اپنے ہم نشیں سلطان مامے سے مخاطب ہوئے
مہنگائی کے اس دور نے جہاں میری تمہاری قند سیاہ کی قیمت بڑھائی ہے وہیں پہ پانچ صد سکوں کی تھاپ پہ رقص کرنے والے لفافہ بردار بقراط بھی اب ہزار والی کاپی پہ بھی مجرا کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ اپنے فن کی حرمت کی نیلامی کے لیے اب یہ طوائفیں اپنے فکری گھنگھرو بارہ ہزار پانچ سو روپے سے کم پہ باندھنے کو تیار ہی نہیں ہیں۔ اس اثنا میں وہ سگریٹ بھر کر ماچس کی ڈبیہ سے اضافی تیلی نکال چکے تھے۔
سلطان ماما جو حیرت سے یہ سب سن رہے تھے آخر کار بول ہی پڑے
کس کی بات کر رہے ہو یار؟ یہ کونسی نئی طوائفیں لے آئے ہو؟

رفیق لالا نے چرسی کمیونٹی کی اس مقدس امانت کو اپنے لبوں پہ لگا کر ماچس کی تیلی جلائی جس کے شعلے نے تھرتھراتے ہوئے سگریٹ کا بوسہ لیا، لالا نے آنکھیں موند لیں اور ایک ایسا طویل اور گہرا کش لیا کہ سگریٹ کا سرا چند لمحے دہکتا رہا اور پھر ان کے انکے لبوں سے دھویں کا "جینوئن" مرغولہ نکلتا دکھائی دیا جس نے کمرے کا ماحول یکدم مسحور کن کر دیا۔ لالا نے ایک گہری اور طنزیہ مسکراہٹ کے ساتھ سگریٹ سلطان ماما کی طرف بڑھائی اور بولے
ساڑھے بارہ ہزار والے صکھاپیوں کی بات کر رہا ہوں۔

حاجی پیٹر

04/04/2026

ساڑھے بارہ ہزار اینٹھنے کے بعد صکھاپی اگلے پراجیکٹ کا سوچتے ہوئے

Address

Kohat City
Dubai

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kohat Insider posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share